Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو جموں و کشمیر میں فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ "کھوکھلی تقریریں" اور "جھوٹے وعدے" اب دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کافی نہیں ہوں گے، بلکہ ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے۔

دہشت گرد تنظیم نے آنے والے دنوں میں مزید حملے کرنے کی بھی بات کی ہے۔ کشمیر ٹائیگرس نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ 26 جون کو ڈوڈہ میں مارے گئے تین دہشت گردوں کی موت کا بدلہ ہے۔

دہشت گردوں نے کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے قریب دوپہر تقریباً 3.30 بجے مچیڈی-کنڈلی-ملہار روڈ پر معمول کی گشت پر معمور فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔

جموں کے کٹھوعہ علاقے میں دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پرحملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ ہندوستانی فوج کے جوانوں نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

اس فائرنگ کے دوران الرٹ سکیورٹی چوکی پر تعینات سپاہی نے بھی دہشت گردوں پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ صبح 3:50 پر پیش آیا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حالیہ دنوں میں ان علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی سرگرمی میں ۔اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ہی سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے موڈرگام گاؤں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔

پی ڈی پی لیڈران نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بخاری کی واپسی سے پارٹی مضبوط ہوگی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوششوں میں تیزی آئے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم وطنوں نے کنفیوژن کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اعتماد کی سیاست کو منظور کر لیا ہے۔ عوامی زندگی میں میرے جیسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنے خاندان سے سرپنچ بھی نہیں رہے اور نہ ہی سیاست سے کوئی تعلق ہے۔

جموں وکشمیر دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں 2019 سے جیل میں بند کشمیری لیڈرشیخ عبدالرشید کوبطوررکن پارلیمنٹ حلف اٹھانے کی اجازت مل گئی ہے۔ شیخ عبدالرشید پانچ جولائی کورکن پارلیمنٹ عہدے کا حلف لیں گے۔