Bharat Express

ISRO

Chandrayaan 3 Landing: چندریان-3 کے چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے پروزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ سے خطاب کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

بھارت جہاں خلا میں تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر ہے وہیں اس کے مضر اثرات پڑوسی ملک پاکستان میں بھی نظر آرہے ہیں۔ فواد چوہدری جو عمران خان کی حکومت میں وزیر اطلاعات تھے، نے کہا، 'چندریان کی لینڈنگ کو پاکستانی میڈیا میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جانا چاہیے۔

نیشنل جیوگرافک انڈیا کے اشتراک کردہ ایک بیان میں، سنیتا ولیمز نے چاند کی سطح کی کھوج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف اس سے ظاہر ہونے والی معلومات کے لیے، بلکہ زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے لیے بھی اہم ہے۔

چندریان 3 کی محفوظ لینڈنگ پر ہے۔ چندریان 3 کی اس کامیابی کے لیے ملک میں دعائیں کی جارہی ہیں۔ نہ صرف مندروں میں بلکہ درگاہوں میں بھی چندریان 3 مشن کے لیے منتیں مانگی جارہی ہیں۔

اگر لینڈر ماڈیول کے صحت کے پیرامیٹرز "غیر معمولی" پائے جاتے ہیں توخلائی ایجنسی اس صورت میں ٹچ ڈاؤن کو 27 اگست تک ملتوی کر سکتی ہے۔اسرو نے کل شام 06.04 بجے چندریان-3 خلائی جہاز کی سافٹ لینڈنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔ایسے میں سب کچھ ٹھیک رہا تو کل یہ لینڈنگ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی چاند مشن چندریان-3 بدھ کو چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ چاند مشن، چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور چندریان لینڈر ماڈیول ( ایل ایم) 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر اترے گا۔اب تک، مشن بالکل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

چندریان 3 کے لینڈر وکرم کو چاند کے جنوبی قطب پر اترنا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ دنیا کے دیگر خلائی مراکز کے پاس بھی اس جگہ کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔ لیکن، اسرو کے سابق ڈائریکٹر کے سیوان کا کہنا ہے کہ اب تک کا مشن بہت کامیاب رہا ہے

اسرو کے ایک سابق اہلکار نے کہا کہ اگر چندریان 3 چاند کی سطح پر نہیں اتر سکا تو مشن مون کو ناکام قرار دیا جائے گا کیونکہ اسے چاند پر واپس بھیجنے کے لیے کافی ایندھن نہیں ہے۔

نیٹیزنز نے اسرو کے سائنسدانوں کی محنت کا مذاق اڑانے پر تنقید کی اور کہا کہ وہ بی جے پی اور پی ایم مودی کے خلاف اندھی نفرت پالے بیٹھے ہیں۔ ایک صارف نے انہیں سیاسی اور قومی ٹرولنگ میں فرق بھی سکھایا۔

دراصل، ہندوستان کا چندریان-2 کا لینڈر سال 2019 میں چاند پر سافٹ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ تاہم، چندریان-2 کا مدار 2019 سے چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے اور اس نے چندریان-3 مشن میں بہت مدد کی ہے۔چندریان-2 کا مدار لینڈر ماڈیول کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے سگنل گراؤنڈ اسٹیشن تک بھی پہنچے گا۔