چاند پر ہندوستان کے قبضہ کے بعد وزیر اعظم مودی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
PM Modi On Chandrayaan 3 Landing: ہندوستان نے بدھ (23 اگست) کوتاریخ رقم کردیا۔ چندریان-3 نے چاند کی سطح پرسافٹ لینڈنگ کرلی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی اسے لے کرخوشی کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا، “جب ہم اپنی آنکھوں کے سامنے تاریخ بناتے ہوئے دیکھتے ہیں، تو زندگی خوشحال ہوجاتی ہے۔ ہندوستان چاند کے اس جنوبی قطب پرپہنچا ہے، جہاں آج تک دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچا ہے۔”
چاند سے افسانوی باتیں بدل جائیں گی
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ “آج سے چاند سے متعلق افسانوی باتیں بدل جائیں گی۔ چندا ماما کو دورکہا جاتا تھا، اب بچے کہیں گے کہ چندا ماما ایک ٹور کے۔ ہم نے زمین پرعزم کیا اور چاند پراسے شرمندہ تعبیربھی کیا۔ ہندوستان اب چاند پرہے۔”
#WATCH | Indian Space Research Organisation’s (ISRO) third lunar mission Chandrayaan-3 makes soft-landing on the moon pic.twitter.com/vf4CUPYrsE
— ANI (@ANI) August 23, 2023
انہوں نے کہا، “اس سے پہلے کوئی بھی ملک وہاں (چاند کے جنوبی قطب) نہیں پہنچا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں کی سخت محنت سے ہم وہاں پہنچے ہیں۔ کبھی کہا جاتا تھا کہ چندا ماما بہت دور کے ہیں، اب ایک دن وہ بھی آئے گا جب بچے کہا کریں گے کہ چندا ماما بس ایک ٹور کے ہیں۔”
ملک کے لئے فخرکا لمحہ
وزیراعظم نریندر مودی پورے عمل کو دیکھنے کے لئے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ شہر سے ورچوئلی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) سے جڑے۔ اس پروزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ملک کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔