Bharat Express DD Free Dish

Israel

غزہ میں موجود فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔ 1788 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں ان زخمیوں میں 121 بچے بھی شامل  ہیں۔

حماس کے حملوں کی وجہ سے اب تک 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس حملے میں اب تک 1800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اتوار کی صبح تک کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1864 ہے۔

نصرت بھروچہ حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا حصہ بننے کے لیے اسرائیل گئی تھیں۔ لیکن اسی دوران وہاں جنگ چھڑ گئی اور نصرت وہیں پھنس گئی۔ اداکارہ کی ٹیم نے اس بارے میں جانکاری دی تھی۔

اسرائیلی رہنما نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ "ہم اس یوم سیاہ کا زبردست انتقام لیں گے۔" "ہم ان تمام نوجوانوں کا بدلہ لیں گے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ ہم حماس کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ "یہ فیصلہ ہمارے مہمانوں اور عملے کے ارکان کے مفاد اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ مسافروں کو ان کی ضرورت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے"۔

غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل میں آج تہوار کی چھٹی ہے۔ ایسے میں صبح سے ہی لوگ اسرائیل ڈیفنس سے راکٹ گرنے اور سائرن آنے کی آوازیں سن رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہے  ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل کے شہر سڈروٹ میں مکانات پر قبضہ کر لیا ہے۔

اسرائیل پر حماس کے حملے کے سبب ہندوستان نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی عوام کو غیر ضروری آمدورفت سے بچنے اور سیکورٹی مقامات کے قریب رہنے کے لئے کہا ہے۔

اس سے قبل حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل پر 5000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے، کیونکہ اس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اسرائیلی قبضے کے خلاف "آپریشن الاقصیٰ فلڈ" شروع کیا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے توہم بھی کریں گے۔