Bharat Express

Israel Hamas War

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی اور بھارتی وزیر اعظم مودی نے غزہ کی صورتحال پر فون پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے اتوار (5 نومبر) کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے اسرائیل-حماس تنازعہ کے حوالے سے فون پر بات کی۔ جے شنکر نے کہا، "(عامر-عبداللہیان) کو تنازعہ کو روکنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تھا۔"

Israel-Palestine War: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس درمیان غزہ پٹی کے ایک اور پناہ گزیں کیمپ میں دھماکہ ہوا ہے۔ حالانکہ حملے سے متعلق اسرائیلی فوج نے فوراً کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

غزہ پٹی پر مسلسل اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اندھا دھند حملوں اور فلسطینی انکلیو کی مکمل ناکہ بندی کے درمیان، عمانی حکام نے ایک بین الاقوامی عدالت کے قیام اور اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں بڑے پیمانے پر بمباری اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس سے دنیا بھر میں اسرائیل کے سفارتی تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جمہوری ملک میں انتخابات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ الیکشن جیتنا ہر سیاسی جماعت کا مقصد ہوتا ہے۔ اس کے لیے پالیسیوں سے سمجھوتہ تک کر لیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافے کا خدشہ رہتا ہے۔

رہنماؤں نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

غزہ پر 24 گھنٹے سے زمینی، فضائیہ اور سمندر سے مسلسل گولہ باری اور بمباری جاری ہے۔ تازہ ترین بمباری میں النصر کے محلے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جو الشفا اسپتال سے 1 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے الفوار اور قلندیہ پناہ گزین کیمپوں اور ترمس آیا گاؤں میں اسلحہ ضبط کیا۔ فوج نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تقریباً 1,260 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں حماس کے 760 مشتبہ ارکان بھی شامل ہیں۔

امیرجماعت اسلامی ہند نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں، عالمی برادری سے جنگ بندی اور پرامن حل کے حصول کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کرنے کی پر زور اپیل کی ہے۔نیز استحکام، انسانی امداد، اور تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔