Bharat Express

Israel-Gaza War

قطرکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق، 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 تھائی شہریوں اور فلیپنس کے ایک شخص کی رہائی ہوئی ہے۔

Israel On Sanjay Raut Statement: اسرائیل-حماس کے درمیان چھڑی جنگ سے متعلق شیوسینا (یوبی ٹی) گروپ کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اسرائیل سے متعلق بڑا بیان دیا تھا، جس پراسرائیل نے ناراضگی ظاہرکی تھی۔

Israel Hamas War: امریکی کمپنی اسپائگلاس نے کہا کہ ایسے پوسٹ یہودی مخالف جذبات کو اکساتے ہیں، ہم نفرت آمیز پوسٹ سے متعلق زیرو ٹالرینس کی پالیسی رکھتے ہیں۔

قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں کہا کہ 4 دنوں کی عارضی جنگ بندی کے عوض 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہر روز 200 ٹرکوں میں انسانی امداد غزہ میں بھیجی جائے گی۔

Israel Hamas War Ceasefire Deal: اسرائیل-حماس کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے کو ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے متعلق اسرائیلی فوج نے وجہ بھی بتائی ہے۔

امریکی میڈیا نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تبادلے کا معاہدہ 4 روزہ جنگ بندی کے دوران دو مراحل میں ہوگا۔ معاہدے کے تحت حماس اپنے پہلے مرحلے میں تقریباً 50 اسرائیلی خواتین اوربچوں کو رہا کرے گا، جس کے بدلے میں اسرائیل تقریباً 150فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، ان میں زیادہ ترخواتین اور نابالغ ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ شہرکے انڈونیشیائی اسپتال سے جنوبی پٹی تک انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے تعاون سے پیرکے روز200 مریضوں کو نکال لیا گیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے اسپتال پرخونریزبمباری کردی۔

Israel Hamas War: حماس کا افسران کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی ہوسکتی ہے اور جنگ بندی کا اعلان ہوسکتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور عہدیدران کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ بیجنگ ’عرب اورمسلم ممالک کا اچھا دوست اوربھائی ہے اوراس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائزحقوق اور مفادات کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔‘

Israel Gaza War Update: اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو حملے کے دن الشفاء اسپتال احاطے کا استعمال دہشت گردانہ ڈھانچے کے طور پر کیا تھا جبکہ حماس نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔