Bharat Express DD Free Dish

Iran Israel Crisis

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کی رات اسرائیل پر فضائی حملہ کیا، جس میں ملک کے دو بڑے شہروں یروشلم اور تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کو اس حملے کی سزا دی جائے گی۔ خامنہ ای نے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کی فوج اسرائیل کو سزا کے بغیر نہیں جانے دے گی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی مہینوں میں یو آوف گولانٹ پر اعتماد تھا اور وہ بہترین کام کررہے تھے، مگر گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ اعتماد ٹوٹ گیا، گولانٹ جنگ کے معاملات پر اختلاف رکھتے تھے اور انہوں نے کابینہ کے فیصلوں کے برعکس بیانات دیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سابق چیف  کے بارے میں کہا کہ سید حسن نصر اللہ کا جسدِ خاکی تو چلا گیا لیکن ان کا حقیقی کردار، ان کی روح، ان کا انداز اور ان کی آواز آج بھی ہمارے درمیان ہے اور رہے گی۔ وہ ظالم اور شکاری شیطانوں کے خلاف مزاحمت کا بلند پرچم تھے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا کہ وہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن اگراسرائیل ایران کے نیوکلیئرسائٹ پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس میں اس کا ساتھ نہیں دے گا۔

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی دراندازی کا تعاقب بھی ہورہا  جس میں آٹھ اسرائیلی فوجی مارے گئے اور غزہ میں حملے کیے جس میں بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔وہیں لبنان کی وزارت صحت نے تازہ ترین حملے کے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چھ معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے مجرمانہ حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرنے سے قاصر ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم جمانے کے لائق نہیں ہے۔ یہ (گوٹیرس) گوٹیریس ہیں، جسے اقوام متحدہ کی تاریخ پر ایک داغ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بدھ کو تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہدایات پر عمل کریں۔

کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، جب ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل پر میزائل داغے۔ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ کے حملے کے بعد جب سے حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ شروع ہوئی ہے۔

اسرائیل پرایران نے حملے کے درمیان اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس (آئی آرجی سی) کا بیان آیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسمٰعیل ہنیہ، حسن نصراللہ اور عباس نیلفروشان کے قتل کے جواب میں ہم نے حملے شروع کردیئے ہیں۔