Captain Axar Patel Fined: دہلی کی جیت کا مزہ ہوا پھیکا، کپتان اکشر پٹیل پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد، پنجاب کنگس کے خلاف سست اوور ریٹ پر ہوئی کارروائی
مادھو تیواری نے بیٹنگ کے ساتھ گیندبازی میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور دو وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کامیابی کے بعد دہلی کیپٹلس نے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ ٹیم کے اب 12 میچوں میں 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
IPL 2026: پریانش آریہ نے اسٹارک پر چھکا لگاکر رقم کی تاریخ، آئی پی ایل میں ایسا کرنے والے پہلے بلے باز
پنجاب کنگس کے نوجوان سلامی بلے باز پریانش آریہ نے ایک بارپھر اپنی ٹیم کو تیز شروعات دلائی ہے۔ اس بار انہوں نے مشیل اسٹارک کے خلاف پہلی ہی گیند پرچھکا لگا دیا۔
IPL 2026: کرنال پانڈیا بنے آر سی بی کی جیت کے ہیرو، شکست کے ساتھ ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر
آئی پی ایل 2026 کے 54ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ممبئی کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کو آر سی بی نے میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
IPL 2026: جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آر سی بی، ایل ایس جی اور ایم آئی پلے آف کی دوڑ سے باہر
آئی پی ایل 2026 میں اتوار کو دو زبردست مقابلے کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو 5 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو ہرا دیا۔ ممبئی کے خلاف جیت کے ساتھ ہی آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
IPL 2026: جی ٹی کے لیے بے حد اہم ثابت ہو رہے ہیں جیسن ہولڈر، معاون کوچ پارتھیو پٹیل نے کی تعریف
آئی پی ایل 2026 کی پوائنٹس ٹیبل میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ جی ٹی نے ہفتہ کو جے پور میں راجستھان رائلز (آر آر) کے خلاف میچ میں 77 رنز سے شاندار فتح درج کرتے ہوئے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کیا اور دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
IPL 2026: چھوٹی باؤنڈری پر بھڑکے سنیل گاوسکر: بولے- ’’گیند بازوں کے ہاتھ باندھ دیے گئے ہیں‘‘، آئی پی ایل میں بہتری کے لیے دیے 2 مشورے
عظیم بلے باز سنیل گاوسکر آئی پی ایل میں بلے بازوں کے بڑھتے ہوئے غلبے سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے میدان کی باؤنڈری کو مزید پیچھے کرنے اور 3 وکٹ لینے والے گیند باز کو ایک اضافی اوور دینے کی وکالت کی ہے تاکہ کھیل میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
آئی پی ایل 2026 کے ضابطے میں تبدیلی، اب ان چیزوں پر لگی روک، بی سی سی آئی نے اچانک کیوں نافذ کیا یہ سخت ضابطہ
اس رپورٹ کو پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہاں جانئے آخر کیوں آئی پی ایل 2026 کے درمیان بی سی سی آئی کو سخت ضوابط لانے پڑے۔ بی سی سی آئی نے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں مہمانوں پرپابندی اور کھلاڑیوں کے لئے سیکورٹی حکام کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کی شرط لازمی کردی گئی ہے۔
IPL 2026: کے کے آر سے شکست کے بعد مایوس ڈی سی کپتان اکشر پٹیل کی نظریں اب اگلے سیزن پر
آئی پی ایل 2026 میں دہلی کیپیٹلز (DC) کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی سی کو جمعہ کے روز اپنے ہوم گراؤنڈ ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (KKR) کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
KKR vs DC: آئی پی ایل 2026: فن ایلن کی طوفانی سنچری، کے کے آر نے دہلی کیپیٹلز کو 8 وکٹوں سے دی شکست، لگایا جیت کا چوکا
انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے 51ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
KL Rahul’s Major Feat: کے ایل راہل کا بڑا کارنامہ، آئی پی ایل میں یہ مقام حاصل کرنے والے بنے پہلے بلے باز
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اتری دہلی کیپیٹلس کو کے ایل راہل اور پاتھم نسانک نے محتاط مگر مضبوط آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 30 گیندوں پر 49 رنز کی شراکت قائم کی۔ راہل 4 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر کارتک تیاگی کا شکار بنے۔





