Bharat Express

Indian Muslim

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے  ایک ٹی وی انٹرویو میں نوح تشدد، یو سی سی، اپوزیشن اتحاد انڈیا، لوک سبھا انتخابات سمیت کئی مسائل پر بات کی ہے۔انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ آج مسلمانوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ مسلمانوں کا سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس میں سیٹنگ ہے۔

کمال آرخان نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں مسلمانوں کو عجیب وغریب مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عرب ممالک اسلام کی حفاظت نہیں کر پا رہے ہیں، اس لئے مسلمانوں کو مذہب تبدیل کرلینا چاہئے۔

مسلمانوں کے بغیر مضبوط کانگریس کا تصور ادھورا ہے، مسلمان ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔

ہندوستان مختلف مذاہب اور مختلف تہذیبوں کا ایک گلدستہ ہے اور یہی تنوع اس کی خوبصورتی ہے، اگر اس تنوع کو ختم کیا گیا اور ان پر ایک ہی قانون مسلط کر دیا گیا تو اندیشہ ہے کہ اس سے قومی یکجہتی متأثر ہوگی۔

پروگرام کے دوران ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ تقسیم ہند کی قصوروار مسلم لیگ ہے۔ قرارداد میں یہ بھی منظور کیا گیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو ووٹ بینک کی قیمت نہیں بننا ہے بلکہ ہندوستانی مسلمان بننا ہوگا۔ اس دوران یہ عزم بھی کیا گیا کہ قرآن کریم کی ہدایات اور اصولوں کے مطابق ہم اپنی قوم کے تئیں فرض کو تمام چیزوں سے بڑھ کر سمجھیں۔