کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے،کھرگے سے ملاقات میں آئی ایم سی آر کے سربراہ کا مطالبہ
مسلمانوں کے بغیر مضبوط کانگریس کا تصور ادھورا ہے، مسلمان ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔
UCC and All India Muslim Personal Law Board: یکساں سول کوڈ کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ کی بڑی تیاری، ہندوستانی مسلمانوں کے نام جذباتی پیغام جاری
ہندوستان مختلف مذاہب اور مختلف تہذیبوں کا ایک گلدستہ ہے اور یہی تنوع اس کی خوبصورتی ہے، اگر اس تنوع کو ختم کیا گیا اور ان پر ایک ہی قانون مسلط کر دیا گیا تو اندیشہ ہے کہ اس سے قومی یکجہتی متأثر ہوگی۔
Muslim Rashtriya Manch: مسلم لیگ،مسلم پرسنل لاءاور اس طرح کی دیگر تنظیمیں ہندوستان کے مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتیں:اندریش کمار
پروگرام کے دوران ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ تقسیم ہند کی قصوروار مسلم لیگ ہے۔ قرارداد میں یہ بھی منظور کیا گیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو ووٹ بینک کی قیمت نہیں بننا ہے بلکہ ہندوستانی مسلمان بننا ہوگا۔ اس دوران یہ عزم بھی کیا گیا کہ قرآن کریم کی ہدایات اور اصولوں کے مطابق ہم اپنی قوم کے تئیں فرض کو تمام چیزوں سے بڑھ کر سمجھیں۔