Bharat Express DD Free Dish

Indian economy

جیفری سیکس کی بھارت کی معیشت پر پیش گوئی: بھارت کی تیزی سے بڑھتی معیشت اور بدلتے عالمی کردار کے حوالے سے امریکی ماہر اقتصادیات جیفری سیکس نے بڑا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر سیکس کا ماننا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں بھارت اور چین دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے طور پر ابھر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ممبئی میں ’گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ایک اور ’ہیٹ ٹرک‘ مکمل ہوئی ہے۔ انہوں نے مسلسل تیسری بار حکومت بننے اور گلوبل فن ٹیک فیسٹ میں تیسری بار شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فن ٹیک شعبے کی اہمیت اور ’وکست بھارت‘ کے سفر میں اس کے کردار کی علامت ہے۔

سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے نے دودھ کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کے منہ سے دودھ کا پیالہ چھینا جا رہا ہے۔ سی این جی کی قیمت بڑھ رہی ہے اور تمام اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، لیکن لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا۔

وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو حاصل ہونا ہر بھارتی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی 140 کروڑ بھارتیوں کی مشترکہ کوششوں اور قومی عزم کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ شرح نمو ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب عالمی معیشت غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ سپلائی چین سے متعلق مسائل بھی موجود ہیں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے اور 25 کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے باہر نکالا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد حکومت کی معاشی اور کھیلوں سے متعلق کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دولت مشترکہ کھیلوں اور اولمپکس کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 

گھریلو دفاعی صنعت کو بڑے پیمانے پر فروغ دیتے ہوئے ہندوستان اور انڈونیشیا نے اس ماہ کے اوائل میں انڈونیشیائی فوج کو برہموس میزائلوں کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ انڈونیشیا ہندوستان میں تیار کردہ استرا ایئر ٹو ایئر میزائل بھی خریدے گا۔ دونوں ممالک نے بحری سلامتی اور تحفظ کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک کو بھی حتمی شکل دی ہے۔

مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی، یعنی اپریل سے جون کے دوران، کمپنی کی سیمنٹ فروخت ایک کروڑ ٹن رہی۔ اس دوران مجموعی فروخت میں ٹریڈ سیلز کا حصہ بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

اڈانی گروپ کی کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی فائلنگ میں بتایا کہ مالی سال 2027 کی جون سہ ماہی میں کمپنی کا یکجا منافع سالانہ بنیاد پر 124 فیصد بڑھ کر 1,149 کروڑ روپے ہو گیا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 513 کروڑ روپے تھا۔ اسی دوران کمپنی کی آمدنی 42.4 فیصد بڑھ کر 9,711 کروڑ روپے ہو گئی، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 6,819 کروڑ روپے تھی۔