Bharat Express

India

۔ Harley-Davidson نے اس بائک کو 2.29 لاکھ روپے کی قیمت پر لانچ کیا ہے، جس کا ٹاپ ماڈل 2.69 لاکھ روپے (ایکس شو روم) تک جا رہا ہے۔

ایرک گارسیٹی بھارت میں امریکہ کے ۲۶ ویں سفیرہیں۔ وہ ایک فرض شناس عوامی خدمت گار، معلّم اورسفارت کار ہیں۔ سفیرگارسیٹی دو بار۲۰۱۳ء اور۲۰۱۷ء میں لاس اینجلس کے میئرمنتخب ہوئے۔ نیزانہیں شہرکی تاریخ میں سب سے کم عمرمیئرہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔

بھارتی حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) کے حوالے سے پیش کردہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ جب خلیج کی بات آتی ہے تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جارحانہ انداز میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینےکی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ جاپان کے پرانے تعلقات ہیں اور اس نے پاکستان کو مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں جاپان کے تعلقات ہندوستان کے ساتھ تیزی سے مضبوط ہوئے ہیں جبکہ پاکستان نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ بلاول کا یہ دورہ چین اور جاپان کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کے لیے ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کے طور پر پاکستان کے وزیر اعظم کو  اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے اجلاس میں رہنما عالمی اور علاقائی امور پر غور و خوض کریں گے

پاکستان نے اشارہ دیا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان اس طرح کے تعاون کی صورت میں اس کے پاس جوابی کارروائی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا جس سے اس کی قومی سلامتی کے بارے میں خدشات بڑھیں گے

انڈونیشیا کی حکومت نے اس سال بقرعید کی تعطیل کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تہوار سے پہلے اور بعد میں دو دن کی اضافی چھٹی لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کو مصر کی حکومت کی طرف سے سب سے بڑے سرکاری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پی ایم مودی کو صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے اعلیٰ ترین ایوارڈ 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا ہے۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے نائب صدر کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندہ ڈاکٹر شیفالی جونیجا کو تنظیم کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے۔

ہندوستان-امریکہ کے تعلقات بلا مبالغہ مستحکم اور مضبوط ہوئے ہیں، جیسا کہ انتہائی اہم اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے متعلق دو طرفہ اقدامات سے اشارہ ملتا ہے۔ یہ ایک اہم مشہور دفاعی معاہدہ ہے اور کواڈ سے ہم آہنگ نقطہ نظر ہے۔