Bharat Express

Eid-ul-Adha 2023: جانیں کیوں گزشتہ سال انڈونیشیا میں جانوروں کی قربانی پر لگائی گئی تھی پابندی

انڈونیشیا کی حکومت نے اس سال بقرعید کی تعطیل کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تہوار سے پہلے اور بعد میں دو دن کی اضافی چھٹی لازمی قرار دی گئی ہے۔

انڈونیشیا میں اس سال قربانی کی اجازت

Eid-ul-Adha 2023: انڈونیشیا میں فرزندان توحید آج عیدالاضحیٰ یعنی بقر عید کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال یہاں مویشیوں میں پاؤں اور منہ کی بیماری پھیلنے کے بعد بقرعید کا رنگ پھیکا پڑ گیا تھا کیونکہ حکومت نے جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا دی تھی۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور سنگاپور سمیت جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک میں آج بقرعید منایا جا رہا ہے جب کہ سعودی عرب، مصر، ترکی، افغانستان اور نائیجیریا جیسے ممالک سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں مسلمانوں نے بدھ کے روز تہوار منایا۔

استقلال گرینڈ مسجد میں پہنچی لوگوں کی بڑی تعداد

وہیں جمعرات کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں لوگوں نے ایک ساتھ نماز ادا کی۔ جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد جکارتہ کی استقلال گرینڈ مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جکارتہ کی رہائشی نیسیا فابیولا نے کہا، “اللہ کا شکر ہے، ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید الاضحی کی نماز ادا کر سکتے ہیں اور اب بغیر کسی خطرے اور عالمی وبا کے خوف کے تہوار منا رہے ہیں۔”

انڈونیشیا میں حکومت نے لگائی تھی قربانی پر پابندی

واضح رہے کہ گزشتہ سال پیر اور منہ کی بیماری کی وجہ سے انڈونیشیا میں حکومت کی جانب بقرعید کے موقع پر جانوروں کی قربانی کی روایت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ بتا دیں کہ پاؤں اور منہ کی بیماری جانوروں میں پھیلنے والی ایک انتہائی متعدی وبا ہے، بعض اوقات یہ بیماری انسانوں میں بھی منتقل ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب انڈونیشیا کی حکومت نے اس سال بقرعید کی تعطیل کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تہوار سے پہلے اور بعد میں دو دن کی اضافی چھٹی لازمی قرار دی گئی ہے۔ صدر جوکو ویڈوڈو نے کہا کہ یہ فیصلہ دنیا کے سب سے بڑے جزیرے والے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں پُرامن طریقے سے ادا کی گئی عیدالاضحیٰ کی نماز، فرزندان توحید خلوص وایثار کے ساتھ پیش کر رہے ہیں قربانی

ہندوستان میں بھی منایا جار ہا ہے عیدالاضحیٰ کا تہوار

وہیں ہمارے پیارے ملک ہندوستان میں بھی عیدالاضحیٰ کا تہوار انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ منایا جار ہا ہے۔ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے لئے عیدگاہوں اورمساجد میں صبح سے فرزندان توحید جمع ہونے لگے۔ صبح 6 بجے سے عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی ہونے لگی تھی۔ مسلمان عیدالاضحیٰ کے موقع پر اللہ جل شانہ کی بارگاہ میں قربانی پیش کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read