Bharat Express DD Free Dish

India News

ہوائی اڈے کی سرکاری ویب سائٹ پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر کے حامل شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف سی بی آئی کی بڑی کارروائی۔ شیل کمپنیوں اور فرضی بینک کھاتوں کے ذریعے تقریباً دو کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف۔ 16 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے، 60 خصوصی ٹیمیں تشکیل۔

تراتلا میں زیر تعمیر گودام کا شیڈ گرنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سپروائزر اور دو مزدور سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 20 زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک۔ تعمیراتی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی بھی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

ملزمہ پر بوٹنی اور زولوجی کے سوالات لیک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے منیشا گروناتھ ماندھارے کو اتوار کے روز دہلی کی روز ایونیو عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے 14 دن کی تحویل مانگی۔ ملزمہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے پینل کا حصہ تھیں اور امتحانی عمل میں ماہر اور مترجم کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان آفات سے نمٹنے کے نظام میں ’’زیرو کیژولٹی‘‘ یعنی جانی نقصان کو صفر تک لانے کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد سے حکومت نے صرف آفات کے خطرات کم کرنے پر ہی نہیں بلکہ پیشگی منصوبہ بندی، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی شراکت داری کے ذریعے مؤثر نظام قائم کرنے پر توجہ دی ہے۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس مقدمے میں 10 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جن پر 10 نومبر 2025 کو ہوئے دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے اے کے 47 رائفل، کرنکوف رائفل اور دیسی پستول سمیت ممنوعہ ہتھیار غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے تھے۔

پرتیک یادو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹروں کے پینل میں ڈاکٹر موسمی اور ڈاکٹر شیولی کے نام طے کیے گئے ہیں، جبکہ ایک سینئر ڈاکٹر پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔ پوسٹ مارٹم سے پہلے ویڈیوگرافی کی رسمی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پورے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی اور چار ڈاکٹروں کی ٹیم اس عمل میں شامل ہوگی۔

1990 میں تقریباً 57 ہزار خاندانوں کو وادی چھوڑنی پڑی تھی، جن میں بڑی تعداد کشمیری پنڈتوں کی تھی۔ یہ خاندان جموں، دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ یہ ہجرت نہ صرف انسانی المیہ تھی بلکہ اس نے کشمیر کی صدیوں پرانی گنگا-جمنی تہذیب کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

’’ای ڈی ڈے 2026‘‘ کی مرکزی تقریب میں اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شرکت متوقع۔ ای ڈی ملک کا ایک اہم تحقیقاتی ادارہ ہے، جو وزارتِ خزانہ کے تحت کام کرتا ہے۔ ای ڈی کا بنیادی مقصد منی لانڈرنگ، غیر قانونی مالی لین دین اور اقتصادی جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کرنا ہے۔

اس معاملے پر ابھی تک جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی آفیشیل ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے طلبہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ایس ایف آئی نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی اجازت دینا ’’براہِ راست اشتعال انگیزی‘‘ ہے۔