PM Modi interaction with Vibrant Village: ’وکست وائبرنٹ ولیج پروگرام‘ کے شرکا سے وزیراعظم کی بات چیت، نوجوانوں کو خود اعتمادی اور خود انحصاری کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ’وکست وائبرنٹ ولیج پروگرام‘ کو ’مائی بھارت‘ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا تصور وزیراعظم کے اس وژن کو عملی شکل دینے کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کے تحت ہندوستان کے سرحدی گاؤں کو ملک کے ’پہلے گاؤں‘ کے طور پر دیکھا جائے اور انہیں ’وکست بھارت‘ کے سفر میں فعال شراکت دار بنایا جائے۔
PM Modi lauds PV Sindhu’s Japan Open Triumph: جاپان اوپن جیتنے پر وزیراعظم مودی نے پی وی سندھو کو سراہا، کہا-’’پوری قوم کو ان کی کامیابی پر فخر ہے‘‘
وزیراعظم مودی نے 136ویں ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران کہا، ’’حالیہ دنوں میں ہمارے نوجوانوں نے کھیلوں میں کئی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پی وی سندھو بیڈمنٹن میں جاپان اوپن کا خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔ پوری قوم کو ان کی کامیابی پر فخر ہے۔‘‘
Commonwealth Games: مہارت، عزم اور انتھک کوشش… برطانیہ میں بھارتی کھلاڑیوں کو ترنگا لہراتے دیکھ کر وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا خوشی کا اظہار
امت شاہ نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔ اب پورے ملک کی نظریں بھارتی ایتھلیٹس پر مرکوز ہیں۔
Fast-Track Courts: فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت مرکزی وزراء بولے ’’سنگ میل ثابت ہوگا وزیراعظم مودی کا فیصلہ‘‘
وزیرداخلہ نے ’ایکس‘ پوسٹ پر کہا ہے کہ ’’نوجوانوں کا مفاد اور ان کا روشن مستقبل مودی حکومت کی اولین ترجیح بھی ہے اور عزم بھی۔ وزیراعظم کی جانب سے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے ذریعے پیپر لیک کے معاملات میں قصورواروں کے خلاف فوری سماعت اور سخت کارروائی کا فیصلہ اسی کا مظہر ہے۔
Lokmanya Tilak Birth Anniversary: لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی اور امت شاہ سمیت اہم لیڈران نے پیش کیا خراج تحسین
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما کے طور پر انہوں نے قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا اور نسلوں کو سماجی خدمت کے لیے تحریک دی۔ ہماری ثقافت کو مقبول بنانے اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی متاثر کن تھیں۔ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر کے احساس کو تقویت دی۔
Indian Independence Movement: ’’آزادی کی جدوجہد کی تاریخ میں چندر شیکھر آزاد کی بہادری اور حب الوطنی کا شاندار مقام‘‘ یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت
وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر آزاد نے بے شمار نوجوان بھارتیوں کو ملک کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا عزم نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ مرکزی وزیر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی چندرشیکھر کی قربان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔
Rahul-Priyanka Released: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دہلی پولیس نے کیا رہا، کانگریس کا وزیراعظم مودی اور وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ کانگریس رہنماؤں کے خلاف پولیس کارروائی حکومت کے خوف کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پیر کے روز مظاہرین پر مبینہ لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو بھی نشانہ بنایا۔
PM Modi’s Net Zero vision: وزیراعظم مودی کے ’نیٹ زیرو‘ وژن کی جانب گجرات کی بڑی کامیابی، ایک سال میں کاربن اخراج میں 49.79 ملین ٹن کی ریکارڈ کمی
گجرات کی یہ کامیابی صرف ریاست تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کے عالمی موسمیاتی اہداف اور پیرس معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو بھی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ گرین انرجی اور پائیدار ترقی کی سمت گجرات آج ملک کے لیے ایک مؤثر ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے۔
Gitanjali Criticizes The Government: ’’صحت کی فکر محض ڈرامہ‘‘ گیتانجلی انگمو کا الزام، حکومت کو سونم وانگچک کے 20 جولائی کے مارچ میں شامل ہونے کا خوف
سونم وانگچک کی اہلیہ نے مرکز پر لگایا الزام لگاتے ہوئے کہا کہحکومت کو خدشہ تھا کہ مارچ میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ شامل ہو جائیں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے فوری راحت دینے سے کیا انکار۔ وانگچک کو صفدرجنگ اسپتال سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد۔ عدالت نے کہا ہے کہ وانگچک کو غیر قانونی طور پر قید رکھنے کا کوئی ثبوت نہیں۔
World’s Largest Curd Plant: وزیرداخلہ امت شاہ نے دنیا کے سب سے بڑے دہی پلانٹ کا رکھا سنگ بنیاد، ’’سونار بنگلہ‘‘ کی بحالی کا عزم دہرایا
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد بنگال میں ترقی کے نئے دور کا آغاز، عوامی جدوجہد اور وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری کی قیادت میں ’سونار بنگلہ‘ کا خواب پھر زندہ ہوگیا ہے۔





