Bharat Express

India China Relation

دونوں رہنماوں کے مابین ہوئی اس ملاقات میں دو اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مشرقی لداخ کے دو متنازعہ علاقوں ڈیپسانگ اور ڈیم چوک میں  فوجی انخلا کے عمل کی تکمیل کے بعد یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔

فوج کے ذرائع نے بتایا کہ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد معاہدے کے مطابق اگلے دو روز میں گشت شروع کر دی جائے گی۔ دونوں فریقین کو پیشگی اطلاع دی جائے گی تاکہ دوبارہ باہمی تنازعہ کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجی اب ڈیپسانگ کے میدانی علاقوں میں متنازعہ مقامات پر گشت کر سکیں گے۔

ایل اے سی پر گشت کے معاہدے پر، خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا، "گزشتہ کئی ہفتوں سے ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں، ہندوستان-چین سرحد علاقہ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ گشت کے انتظامات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔