Piyush Goyal to Visit Canada: تقریباً 150 صنعت کاروں کے ساتھ کینیڈا دورے پر جائیں گے پیوش گوئل، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر رہے گا فوکس
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل 25 سے 27 مئی تک کینیڈا کے دورے پر جائیں گے۔ اس دوران ان کے ساتھ تقریباً 150 صنعت کاروں اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد بھی ہوگا۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
Canadian PM Praises PM Modi: کینیڈا کے وزیر اعظم نے پی ایم مودی کی قیادت کی تعریف کی، کہا— بھارت کے ساتھ چاہتے ہیں مضبوط تعلقات
کینیڈا کے وزیر اعظم نے پی ایم مودی کے بارے میں کہا، “ایک طرف وزیر اعظم مودی عالمی سطح پر ‘ابھرتے ہوئے بھارت’ کی قیادت کر رہے ہیں، جو نہایت مثبت بات ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایسے لیڈر ہیں جو مسلسل عام لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”
PM Modi-Mark Carney, India-Canada Trade Deal: اے آئی، کوانٹم سے لے کر سیمی کنڈکٹرز تک… بھارت-کینیڈا کے درمیان کن کن معاہدوں پر ہوا اتفاق؟
بھارت کے دورے پر آئے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات میں ٹیکنالوجی، توانائی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں اہم معاہدے طے پائے۔ دونوں ممالک نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا، جبکہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) پر بھی پیش رفت ہوئی۔
Canadian PM Mark Carney India Visit: وزیر اعظم مودی کی حیدرآباد ہاؤس میں کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر زور
وزیر اعظم مودی نے دہلی کے تاریخی حیدرآباد ہاؤس میں کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Canada PM Mark Carney India Visit: ممبئی پہنچے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، وزیر اعظم مودی کے ساتھ علاقائی اور عالمی ترقی پر کریں گے تبادلہ خیال
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔
Canada PM Mark Carney To Visit India: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی 26 فروری کو بھارت کے دورے پر، وزیر اعظم مودی سے اہم ملاقات متوقع
وزیر اعظم کارنی کے دفتر کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق وہ اپنے دورے کے آغاز میں پہلے ممبئی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ نئی دہلی میں ان کی ملاقات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے طے ہے، جہاں دونوں لیڈر دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت دینے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
India Canada Conflict: ہندوستان نے کینیڈا میں ہونے والے قونصلر کیمپوں کو کیا منسوخ، سیکورٹی نہ ملنے کے باعث لیا فیصلہ
ہندوستان نے پیر کے روز کہا کہ وہ برامپٹن کے ایک ہندو مندر میں تشدد کے بعد کینیڈا میں اپنے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں ’سخت فکر مند‘ ہے۔ حالانکہ، وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ لوگوں کو ہندوستانیوں اور کینیڈین شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے قونصلر افسران تک رسائی سے نہیں روکا جائے گا۔
Canadian Prime Minister Justin Trudeau: جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے خلاف جھوٹ بولنے کا کیا اعتراف ،کہا-نجرقتل کیس میں کینیڈا کے پاس بھارت کے خلاف نہیں تھا پختہ ثبوت
کینیڈین وزیر اعظم نے کہا، "میں نے جی 20کے آخر میں پی ایم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا اور بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ بھارتی حکومت کے خلاف بولتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔
Canada News: فنڈنگ کے ذریعے اپنے لوگوں کو ہماری پارلیمنٹ میں بھیج رہا ہے بھارت، کینیڈا نے بھارتی حکومت پر لگایا سنگین الزام
اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور خالصتان تحریک کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوشش میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔
Jobs In Canada: جسٹن ٹروڈو کا بھارتیوں کو بڑاجھٹکا، اب کینیڈا میں نوکری ملنا مشکل ہو جائے گا، جانیں کیسے؟
سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹروڈو حکومت نے کورونا وبا کے بعد کارکنوں کی بڑی کمی کے باعث پابندیوں میں ریلیف دیا تھا۔ اس کے بعد کم تنخواہ والے عارضی ملازمین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔





