Bharat Express DD Free Dish

Iftar Party

بی جے پی ایم ایل اے لکھیندر پاسوان نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت مسلمانوں کے بیٹوں کو بہار کا گورنر بنانے کا کام کررہی ہے، دوسری طرف آر جے ڈی صرف مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ بنا رکھنا چاہتی ہے۔ عید پر مسلمانوں کو ’سوغات مودی‘ کٹ دی جائے گی۔

 بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر افطار پارٹیوں کا اہتمام کرکے سیاسی حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی جانب سے بھی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ وہیں چراغ پاسوان کی افطار پارٹی کا مسلم تنظیموں نے بائیکاٹ کیا۔

سنجے جھا نے کہا کہ کچھ لوگ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی عمر پر سوال اٹھا رہے ہیں، لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ ابھی بھی سرگرم ہیں اور مسلسل اپنے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ بہار کے لوگوں سب کچھ سمجھ میں آتا ہے، اور انتخابی سال میں اپوزیشن کی مایوسی صاف نظر آرہی ہے۔

روزہ داروں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمت فرماتا ہے۔ اس قسم کی افطار پارٹی کے انعقاد سے آپسی بھائی چارہ بھی بڑھتا ہے۔ پیر کے روز شاہ کنڈ بلاک کے جامعہ حسینیہ مدرسہ میں دعوت افطار کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

جمعیۃ علماء ہند نےعلامتی احتجاج کے طورپرخود کو سیکولر کہنے والی جے ڈی یو اورٹی ڈی پی جیسی پارٹیوں کی افطارپارٹی اورعید ملن اوردیگر تقریبات میں شرکت نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے اردو میڈیا کے لئے خصوصی طورپرا افطار کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافت اور اردو میڈیا ہمیشہ اصولوں پرقائم رہی ہے، اس لئے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ نے افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس میں کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سمیت بڑی تعداد میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل محمد اسلم نے بچوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سب بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آپ سب میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ آج کا دور علم کا دور ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی دعوت افطار میں مرکزی وزیرکرن رجیجو، وزیرپرویش ورما، اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا، بی جے پی کے سینئر لیڈرسید شاہنوازحسین، ظفراسلام، آرایس ایس لیڈراندریش کمارکےعلاوہ کئی اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اندریش کمارنے کہا کہ پاکستان کی فوج اور حکومت کی پالیسیوں نے وہاں کے عام شہریوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دہشت گردی اورفوجی آمریت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔