لالو کی افطار پارٹی سے کانگریس کی دوری پر جے ڈی یو نے آر جے ڈی پر کیا طنز
پٹنہ: اس سال کے آخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں کے بیچ رمضان کے دوران منعقد ہو رہی افطار پارٹی پر بیان بازی جاری۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی افطار پارٹی سے کانگریس کی دوری نے جے ڈی یو کو طنز کرنے کا موقع دے دیا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر نے کہا ہے کہ آر جے ڈی کی کشتی ڈوب رہی ہے۔
منگل کے روز نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو ایم ایل اے ونے کمار نے کہا کہ کوئی بھی آر جے ڈی کے ساتھ نہیں رہنے والا ہے۔ آر جے ڈی ایسی کشتی ہے جو ڈوب رہی ہے۔ ڈوبتی کشتی کو دیکھ کر تو چوہا بھی بھاگ جاتا ہے اور یہ بات سب کو پتہ ہے۔ عوام نے پہلے ہی آر جے ڈی کو مسترد کر دیا ہے اور ان کے ساتھ نہیں ہے۔ اس لیے وہ سب اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔ ساتھ ہی وہ سمجھ گئے ہیں کہ جو لالو پرساد یادو کے ساتھ رہے گا، اس کا زوال طے ہے، اسی لیے وہ بھاگ رہے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے پیر کے روز پٹنہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ اس پارٹی میں کانگریس لیڈران نظر نہیں آئے جبکہ عظیم اتحاد کے تمام لیڈران کو افطار کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
دوسری جانب عید کے موقع پر 32 لاکھ غریب مسلمانوں کو ’سوغات مودی‘ کٹ دی جائے گی۔ اس کے بارے میں جے ڈی یو ایم ایل اے ونے کمار نے کہا کہ پی ایم مودی سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں۔ عید کے حوالے سے جو اعلان کیا گیا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالکل ٹھیک ہے۔
بی جے پی ایم ایل اے لکھیندر پاسوان نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت مسلمانوں کے بیٹوں کو بہار کا گورنر بنانے کا کام کررہی ہے، دوسری طرف آر جے ڈی صرف مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ بنا رکھنا چاہتی ہے۔ عید پر مسلمانوں کو ’سوغات مودی‘ کٹ دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




