Bharat Express DD Free Dish

ICC

Marlon Samuels West Indies: آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مارلن سیموئلس پر 6 سال کی پابندی لگا دی ہے۔ سیموئلس بدعنوانی کے معاملے میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

Pakistan Cricket: پی سی بی سربراہ ذکا اشرف احمد آباد میں ہونے والی آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو ہندوستان پہنچیں گے۔ ذکا اشرف کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان ناصر بھی ہوں گے۔

قرارداد میں سری لنکا کرکٹ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کی حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں نے حمایت کی۔ آئی سی سی نے نتیجہ اخذ کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسے اپنے تمام معاملات کو آزادانہ طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔

ڈریوڈ نے کہا کہ وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے لیجنڈ ہیں۔ انہوں نے کرکٹرز کے لیے بینچ مارک تبدیل کر دیا ہے۔ روی چندرن اشون نے کہا کہ کوہلی نے ہندوستانی کرکٹ کا ڈی این اے بدل دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل ونیت جندل نے اپنی شکایت میں لکھا ہے ”محمد رضوان نے جان بوجھ کراپنے مذہب کی تصویرکشی کی ہے، جو کھیل جذبہ کے خلاف ہے۔ محمد رضوان کا ایسا کرنا اس نظریے پرسوال اٹھاتا ہے، جس پرعمل کھلاڑی میچ کھیلتے وقت کرتا ہے۔“

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران موسم صاف رہے گا تاہم شہر میں ہوا کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے وارننگ جاری کر دی ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنا پہلا ورلڈ کپ 19 سال کی عمر میں کھیلا تھا۔ جب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

ہالینڈ سے قبل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 30 ستمبر کو گوہاٹی میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترےگی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے میدان پر آمنے سامنے ہوں گی۔

ہندوستانی ٹیم پہلے ہی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹس میں سرفہرست تھی۔ اس طرح ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بن گئی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم کے 115 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

سپر سکس مرحلے میں ہر ٹیم دو دو میچ کھیلے گی۔ اس میں ٹیم کو دوسرے گروپ کی ٹیم کے علاوہ دو دیگر ٹیموں کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں وہ ابتدائی گروپ مرحلے میں ہوگی۔