آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو ہراکر ورلڈ کپ 2023 کا خطاب چھٹی بار اپنے نام کیا۔
ICC World Cup 2023 Final: ورلڈ کپ 2023 کو ختم ہوئے دو ہفتے سے زیادہ وقت گزرچکا ہے، لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر اس ٹورنا منٹ کے فائنل مقابلہ کو پھر سے کرانے کی بحث ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ فینس ایک بار پھر سے ورلڈ کپ فائنل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے پیچھے وہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ ٹریوس ڈیوڈ کے ہاتھ سے روہت شرما کا کیچ ٹپک گیا تھا، لیکن انہوں نے بے ایمانی کی اور روہت شرما کو پویلین لوٹنا پڑا۔ ان سب دلیلوں کے درمیان کچھ پوسٹ میں تو واضح طور پر دعوے کئے جا رہے ہیں کہ آئی سی سی نے آخر کار ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پھر سے کرانے کا فیصلہ لے لیا ہے۔
اس طرح کے دعووں کی بھی یہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ روہت شرما آؤٹ نہیں تھے، لیکن امپائر سمیت کسی نے بھی ان کا کیچ ڈراپ ہونے پر دھیان نہیں دیا، ایسے میں آئی سی سی نے پھر سے فائنل کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کیا واقعی ایسا ممکن ہے اورایسا یقیناً ہونے جا رہا ہے؟ آئیے ہم آپ کو اس دعوے کی حقیقت بتاتے ہیں۔
ورلڈ کپ 2023 فائنل کو پھر سے کرانے کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ آئی سی سی نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہ ہی لیا ہے اور نہ ہی لے سکتا ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ٹریوس ڈیوڈ نے روہت شرما کا جو کیچ لیا تھا، اس کا ویڈیو آئی سی سی نے خود پوسٹ کیا تھا۔ اس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریوس ڈیوڈ نے بڑے واضح طور پر کیچ پکڑا تھا اور یہاں روہت شرما بالکل آؤٹ تھے۔
View this post on Instagram
دوسری بات یہ بھی کہ اگرکسی مقابلے میں کوئی بے ایمانی سے جیت بھی جاتا ہے تو یہ بات معلوم ہونے کے بعد بھی میچ کا نتیجہ نہ تو پلٹا جاتا ہے اور نہ ہی اسے پھرسے کھیلا جاتا ہے۔ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں ایک بارارجنٹائنا کے لیجنڈ ڈیئیگومارا ڈونا نے ہاتھ سے گول کر کے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوایا تھا۔ یہ بات معلوم ہونے کے بعد بھی ورلڈ کپ کا فائنل نہ تو دوبارہ کرایا گیا اور نہ ہی ری شیڈول ہوا۔
تو پھراس طرح کے دعوے کیوں؟
یوٹیوب سے لے کر انسٹا تک، جو بھی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کو دوبارہ ہونے کے دعوے کر رہے ہیں، وہ یوزرس (صارفین) صرف اورصرف کرکٹ مداحوں کو گمراہ کرکے اپنا ویوز بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہ یوزرس فرضی نیوز چینلس کا نام رکھ رکھ کراس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ لائکس، شیئراورسبسکرپشن ملے۔
-بھارت ایکسپریس