Bharat Express

ICC World Cup 2023

دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل کرکٹ کا عالمی میلہ ہندوستان میں سج گیا ہے جہاں دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں ایک ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مدمقابل ہیں۔میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور مقابلہ کافی دلچسپ تھا ۔

بھارت کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے جو 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد افغانستان سے مقابلہ ہے۔ یہ میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس بار ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں انڈیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ان تمام عظیم کھلاڑیوں کے علاوہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس ہیڈن بطور پریزنٹر نظر آئیں گی۔ گریس ہیڈن کے علاوہ ورلڈ کپ میں کل 8 پریزنٹرز ہوں گے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسس بھی ویڈیو کال کے ذریعے کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے

World Cup 2023: بابر اعظم کی قیادت والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزا سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے۔

Pakistan Cricket Team in ODI World 2023: ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی ٹیم کو ہندوستان آنا ہے، لیکن انہیں اب تک ویزا نہیں مل سکا ہے۔ وہیں باقی دیگر 8 ٹیموں کو پہلے ہی ویزا مل چکا ہے۔

ODI World Cup 2023: ہندوستان اورپاکستان کے درمیان احمدآباد میں ہونے ولاے میچ سے متعلق کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Shakib Al Hasan: شکیب الحسن کا بنگلہ دیش کے ونڈے کپتان کے طور پر آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف 12 مئی 2017 کو تھا، جس کا نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

ODI World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ اب 15 اکتوبر کو نہیں کھیلا جائے گا۔ بڑے مقابلے کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

ODI World Cup 2023: ہندوستان اس سال آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ اس کے لئے شیڈول بہت پہلے ہی جاری کردیئے گئے تھے۔ عالمی کپ کی شروعات سے پہلے اس کی خاص چمچماتی ہوئی ٹرافی کو فی الحال پورے ہندوستان میں گھمایا جا رہا ہے۔