Bharat Express

Shakib-Al-Hasan to Lead Bangladesh Cricket Team: شکیب الحسن کے ہاتھوں میں بنگلہ دیش کی کمان، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کرے گا یہ آل راونڈر

Shakib Al Hasan: شکیب الحسن کا بنگلہ دیش کے ونڈے کپتان کے طور پر آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف 12 مئی 2017 کو تھا، جس کا نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

شکیب الحسن کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Shakib Al Hasan: بنگلہ دیش نے جمعہ کے روزتجربہ کار آل راونڈر شکیب الحسن کو اسی ماہ شروع ہونے والے ایشیا کپ اور 2023 عالمی کپ دونوں کے لئے اپنا ونڈے کپتان مقرر کیا۔ ان دو بڑے ٹورنا منٹ کے علاوہ بنگلہ دیش ستمبر کے آخر میں نیوزی لینڈ سے مدمقابلہ ہوگا، جس کے بعد ٹیم پانچ اکتوبرسے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم ہندوستان آئے گی۔ ٹورنا منٹ کے لئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) چیئرمین نجم الحسن نے کہا  ’’ہم نے ایشیا کپ اورورلڈ کپ کے لئے شکیب الحسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ ورلڈ کپ اورایشیا کپ کی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ سلیکٹرس 17 اراکین کی ٹیم منتخب کریں گے۔

تمیم اقبال ایشیا کپ سے باہر

واضح رہے کہ تمیم اقبال پیٹھ کی چوٹ کے سبب ایشیا کپ سے باہرہوگئے ہیں، جس کے بعد شکیب الحسن ان کی جگہ لیں گے۔ حالانکہ تمیم اقبال کو امید ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ بنگلہ دیش کے طوفانی بلے باز تممیم اقبال نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ اب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ ایک دن بعد ہی واپس لے لیا تھا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سمجھانے کے بعد انہوں نے پھر سے قومی ٹیم میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔ 34 سال کے تمیم اقبال نے بنگلہ دیش سے پہلا میچ گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔