پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)
Pakistan Cricket Team in ODI World 2023: ہندوستان میں آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغازاکتوبر سے ہونا ہے۔ اس میگا ایونٹ کی شروعات ہونے سے پہلے 29 ستمبر سے پریکٹس میچ کھیلے جائیں گے تاکہ سبھی ٹیمیں ہندوستانی حالات میں میگا ایونٹ کے شروع ہونے سے پہلے خود کوتیارکرسکیں۔ وہیں پاکستانی ٹیم کو اب تک ہندوستان آنے کا ویزا نہیں مل سکا ہے، جس سے اس کے منصوبوں پرپانی پھر سکتا ہے۔
ونڈے ورلڈ کپ میں اس بارہندوستان سمیت کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس میں پاکستان کو چھوڑکرباقی سبھی ٹیموں کو ہندوستان آنے کا ویزا مل چکا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، پاکستان نے ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان روانہ ہونے سے پہلے دبئی میں پریکٹس کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے بعد وہ وہاں سے سیدھے حیدرآباد کے لئے روانہ ہوتے، لیکن ویزا نہیں ملنے سے ان کے اس منصوبے پر پانی پھرگیا ہے۔
دبئی کے راستے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک ہفتے پہلے ویزا کے لئے درخواست دی تھی۔ اب ٹیم 27 ستمبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوگی اورپھر وہاں سے ہندوستان آئے گی۔ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے ویزا میں ہو رہی تاخیر سے متعلق یہ امید ظاہرکی ہے کہ انہیں مقررہ وقت کے اندرویزا مل جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو 29 ستمبرکوحیدرآباد میں ورلڈ کپ سے پہلے اپنا پریکٹس میچ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔
پاکستانی ٹیم کا ہوچکا ہے اعلان
پاکستان نے ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان 22 ستمبر کو کیا۔ اس میں نسیم شاہ کا نام شامل نہیں تھا، جو کندھے کی چوٹ کے سبب پورے میگا ایونٹ سے باہرہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ پرحسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں ٹیم میں شاداب خان، محمد نوازاوراسامہ میر سمیت 3 اسپن گیند بازوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
🚨 Our squad for the ICC World Cup 2023 🚨#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/pJjOOncm56
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2023
ورلڈ کپ 2023 کے لئے یہ ہے پاکستانی ٹیم
بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخرزماں، حسن علی، افتخاراحمد، امام الحق، محمد رضوان، سلمان آغا، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، حارث رؤف۔
بھارت ایکسپریس۔