آج سے کرکٹ عالمی کپ کا مقابلہ شروع ہوچکا ہے۔ کرکٹ کے تمام فارمٹ میں یہ مقابلہ سب سے بڑا اور سب سے زیادہ اہمیت کےحامل مانا جاتا ہے،لیکن آج ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بی سی سی آئی کا منہ چڑاتا نظرآیا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے میں شائقین کی نہایت قلیل تعداد میچ دیکھنے پہنچی۔کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ گجرات کے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،لیکن اسٹیڈیم میں خالی کرسیاں دیکھ کر شائقین مایوسی اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل کرکٹ کا عالمی میلہ ہندوستان میں سج گیا ہے جہاں دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں ایک ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مدمقابل ہیں۔میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور مقابلہ کافی دلچسپ تھا ۔تاہم آج ورلڈ کپ کا پہلا میچ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم میں خالی کرسیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونا شروع ہوگئیں۔
Hopefully after office hours, there should be more people coming in. But for games not featuring Bharat, there should be free tickets for school and college children. With the fading interest in 50 over game, it will definitely help that youngsters get to experience a World Cup…
— Virender Sehwag (@virendersehwag) October 5, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف چند شائقین میچ دیکھنے کے لیے موجود ہیں اور باقی تمام کرسیاں خالی ہیں۔احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ لیکن سب سے بڑے اسٹیڈیم میں سب سے بڑے مقابلے کے آغاز پر ایسی تصویریں آنا،آئی سی سی کے درد سر کو بڑھا سکتا ہے۔چونکہ لوگوں کے نہ آنے پر عوامی عدم دلچسپی اس بڑے مقابلے کے رنگ کوپھیکا کرسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرکے طرح طرح کے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
#ENGvNZ Disappointing start to the world cup. Totally empty stadium and without opening ceremony pic.twitter.com/O0uhGYuSsN
— Mushahid Hussain Marwat (@mushahid345) October 5, 2023
سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارف فرید خان نے لکھا کہ ’خالی اسٹیڈیم اور عدم دلچسپی، یہ لوگ ایشیا کپ کی میزبانی کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن یہ تو ورلڈ کپ ہے، اگر یہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ہوتا تو اسٹیڈیم بھرا ہوا ہوتا، بھارت نے ورلڈ کپ کا پہلا میچ احمد آباد میں کیوں رکھا؟ کیا ملا اس سے؟ وہیں سابق پاکستانی کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کو ویزے دے دیں اسٹیڈیم خالی نہیں رہیں گے، فینز کو آنے دیں اپنے فینز کو بھی آنے دیں اور پڑوسیوں کے فینز کو بھی آنے دیں۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال سے ویک اینڈ پر میچ ہونا چاہیے تھا۔
Possible reason is hot weather of Ahmedabad. We are hoping crowd will join the party in evening.
— Amit Srivastava (@DesiCricketerr) October 5, 2023
کامران اکمل نے کہا کہ افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے، اسٹیڈیم خالی ہونا تھا تو آدھا گراؤنڈ شادی کے لیے ہی دے دیتے۔خالی اسٹیڈیم دیکھ کر ویریندر سہواگ نے بھی شائقین میں مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہ بھارت کے میچز کے علاوہ دیگر میچز میں اسکول اور کالجز کے بچوں کا بلایا جائے۔کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کی افتتاحی میچ کے لیے آمد بھی بھی شائقین کو گراؤنڈ میں نہ لاسکی۔میچ کے لیے خواتین کو 40 ہزار فری ٹکٹیں تقسیم کیئےگئے تھے مگر پھر بھی بھیڑ جمع نہ ہوسکی۔ انگلش ویمن کرکٹر ڈینی وائٹ نے ٹوئٹ کیا کہ شائقین کہاں ہیں۔ ہندوستانی صحافی امت نے لکھا کہ خالی اسٹڈیم کے پیچھے جے شاہ کی لالچ اور انا ہے۔واضح رہے کہ خالی کرسیوں نے آئی سی سی عالمی کپ کے لیے بھارتی بورڈ کے انتظامات اور شائقین کی میچز میں عدم دلچسپی پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کونوے اور روندرا نے برطانوی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 36.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف 283 پورا کرلیا۔
بھارت ایکسپریس۔