Bharat Express

Hemant Soren

جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے انہیں گانڈے اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ اگرچہ وہ انتخابی جلسوں میں نظر آتی تھیں، لیکن اس بات پر کافی بحث ہوئی کہ آیا وہ عملی طورپر سیاست میں بھی شامل ہوں گی۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں ایس ایل پی دائر کی ہے۔

سنیتا کیجریوال نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین کو دھوکے سے جیل میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے نعرے لگائے، ’’جیل کا تالا ٹوٹے  گا، اروند کیجریوال چھوٹے گا، ہیمنت سورین چھوٹے گا‘‘۔

اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' میں شامل جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ کرتے ہوئے یادو نے کہا، "400 سیٹ کی فلم لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی فلاپ ہو گئی ہے۔"

پربھات تارا میدان میں منعقدہ ریلی میں کل 28 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ لفظ 'Ulgulanکا مطلب انقلاب ہے۔ یہ لفظ برسا منڈا کی انگریزوں کے خلاف قبائلیوں کے حقوق کی لڑائی کے دوران استعمال ہوا تھا۔

جانچ ایجنسی نے جنوری میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سورین کے خلاف رانچی میں 8.86 ایکڑ اراضی کے حصول سے متعلق معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سابق سی ایم ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین انتخابات میں گانڈے سے جے ایم ایم کی امیدوار ہوں گی۔ حال ہی میں جے ایم ایم کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔

اجے آلوک نے کہا کہ جے ایم ایم کا اصل مطلب ’’زمین مارو مورچہ‘‘ ہے اور ان کی حکومت کے سابق سربراہ آج جیل میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں ہمدردی ملے گی لیکن اس ملک نے کرپشن سے پیدا ہونے والے کسی لیڈر کو ہمدردی نہیں دی۔

دو ایم ایل اے لوبن ہیمبرم اور چمرا لنڈا نے جے ایم ایم ایم ایل ایز اور ایم پیز کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کانگریس سے لوہردگا سیٹ نہ لینے کی وجہ سے چمرا لنڈا ناراض بتائے جاتے ہیں

راجکمار پاہن کے آباؤ اجداد نے 1978 سے 1989 کے درمیان تقریباً 40 ایکڑ زمین مختلف لوگوں کو فروخت کی۔ صرف یہ 8.86 ایکڑ زمین خالی تھی اور اس پر ہیمنت سورین نے قبضہ کر لیا تھا۔