سنیتا کیجریوال عام آدمی پارٹی کے لیے چلائیں گی مہم
شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اپوزیشن مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار21 اپریل 2024 کو کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے رانچی میں ‘انڈیا’ اتحاد کی ریلی میں الزام لگایا کہ جیل میں ان کے شوہر کو قتل کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔
मोदी ने दिल्ली के CM @Arvindkejriwal जी को जेल में डाल दिया।
आपके भी चहेते CM @HemantSorenJMM जी को जेल में डाल दिया, क्या सही किया उन्होंने?
ये कैसी जांच है जो बेगुनाहों को बिना दोष साबित हुए जेल में डाल दिया?
अरविंद जी ने शादी से पहले मुझसे पूछा,
“मुझे समाज सेवा करनी है… pic.twitter.com/cdsm7ZvAjS— AAP (@AamAadmiParty) April 21, 2024
سنیتا کیجریوال نے کہا کہ سماجی خدمت کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی نے میرے شوہر اور سی ایم اروند کیجریوال کو جیل میں ڈال دیا۔ آپ کے ہر دل عزیز ہیمنت سورین کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا۔ ان کا قصور کیا ہے؟ کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ یہ کیسی تفتیش ہے کہ کسی کا جرم ثابت کیے بغیر اسے جیل میں ڈال دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر کا کیا قصور ہے؟ کیجریوال نے دہلی کے سرکاری اسکول کو بہتر کیا اور اسپتال بنایا۔ میرے شوہر کے تمام دوست پڑھائی اور نوکری کے لیے باہر گئے تھے، لیکن انہیں (کیجریوال) عوامی خدمت کرنی تھی۔ میں آپ کو ایک بات بتاتی ہوں جو کوئی نہیں جانتا۔ اروند کیجریوال نے شادی سے پہلے مجھ سے پوچھا تھا کہ اگر میں سماجی خدمت کرنا چاہتا ہوں تو کیا آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟ ایسے ایک شخص کو جیل میں ڈال دیا گیا۔
سنیتا کیجریوال نے کیا کہا؟
سنیتا کیجریوال نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ سیاست بری چیز ہے۔ یہ واقعی ایک بری چیز ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ جیل میں میرے شوہر اروند کیجریوال کے کھانے اور ان کے ہر لقمہ پر کیمرے گائے گئے ہیں۔
سنیتا کیجریوال نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین کو دھوکے سے جیل میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے نعرے لگائے، ’’جیل کا تالا ٹوٹے گا، اروند کیجریوال چھوٹے گا، ہیمنت سورین چھوٹے گا‘‘۔
بھارت ایکسپریس