Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Election 2024: جھارکھنڈ کے لوگ بی جے پی کو ہیمنت سورین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا منہ توڑ جواب دیں گے: تیجسوی یادو

اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ کرتے ہوئے یادو نے کہا، “400 سیٹ کی فلم لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی فلاپ ہو گئی ہے۔”

تیجسوی یادو

رانچی: لوک سبھا انتخابات: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر  تیجسوی یادو نے اتوار کے روز دعوی کیا کہ جھارکھنڈ کے لوگ سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کے ساتھ ہونے والی ‘ناانصافی’ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی ‘اولگولان نیائے’ ریلی میں شرکت کے لیے رانچی پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد ملک اور آئین کو بچانے کے لیے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا جھارکھنڈ کے لوگ بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہمارا مقصد ملک، جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ششی تھرور کے خلاف مقدمہ درج، بی جے پی امیدوار راجیو چندر شیکھر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کا الزام

اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ کرتے ہوئے یادو نے کہا، “400 سیٹ کی فلم لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی فلاپ ہو گئی ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read