Bharat Express

Hathras Accident

مولانا ارشد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک صدی سے ملک میں محبت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ وہ مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی بنیاد پر ریلیف اور فلاحی کام کرتی ہیں۔ کیونکہ کوئی مصیبت یا سانحہ یہ پوچھنے سے نہیں آتا کہ کون ہندو ہے اور کون مسلمان۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہاتھرس حادثہ پر بڑا بیان دیا ہے۔ یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش انتظامیہ سینکڑوں لوگوں کی اموات سے اپنی ذمہ داری کا پلہ جھاڑنا چاہتی ہے۔ اس حادثہ سے کسی نے کوئی سبق نہیں لیا تو ایسے حادثات مستقبل میں بھی دوہرائی جاتی رہیں گی۔

اہل خانہ نے راہل گاندھی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے پر برہم خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ واقعات ختم نہیں ہوں گے، لاشیں اسی طرح پڑی رہیں گی، آپ بھی دیکھتے رہیں گے، میں بھی دیکھتا رہوں گا۔

اے ڈی جی آگرہ اورعلی گڑھ کمشنرکی قیادت میں ایس آئی ٹی کی یہ رپورٹ تیارکی گئی ہے۔ 15 صفحات کی اس تفصیلی رپورٹ میں ڈی ایم اورایس پی سمیت تقریباً 100 لوگوں کے بیان درج کئے گئے ہیں۔

بابا نے اپنے پیروکاروں کی موت پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ منگل کی دوپہر جب لوگ مر رہے تھے تو بابا موقع سے فرار ہو گیا۔

اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے اس واقعہ پر سیاست کرنے والی پارٹیوں کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے بجائے اس طرح کے واقعہ پر سیاست کرنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت بھی ہے