Haryana Violence: “ووٹوں کے سوداگروں کو مبارک ہو، ملک کو ہندو مسلم میں الجھا کر…”، کمار وشواس نے ہریانہ تشدد پر کیا سخت حملہ
معروف کوی کمار وشواس نے ٹویٹ کرکے اس تشدد کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ووٹ کے لیے ملک کے لوگوں کو فرقہ وارانہ رنگوں میں تقسیم کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔
Haryana Violence: نوح سمیت ہریانہ کے کئی علاقوں میں زبردست کشیدگی، مسجد کے امام سمیت اب تک 5 افراد ہلاک، حالات معمول پر لانے کی کوشش
ہریانہ کے نوح اور میوات میں تشدد کے بعد ہریانہ کے کئی علاقوں میں تشدد بھڑک گیا، جسے دیکھتے ہوئے گروگرام سمیت تمام مقامات پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی نظررکھی جارہی ہے۔
Haryana Violence: گروگرام مسجد پر حملے میں امام کی موت، ہریانہ تشدد میں اب تک تین افراد ہلاک
سیکٹر 57 کے علاقے میں ایک 26 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا کیونکہ پڑوسی ضلع نوح میں وشو ہندو پریشد کے جلوس کو روکنے کی کوشش پر شروع ہونے والا تشدد گروگرام تک پھیل گیا، پولیس نے یہاں بتایا کہ ہجوم نے فائرنگ کی ہے۔
Haryana Violence: نوح کے بعد سوہنا میں تشدد، فسادیوں نے گاڑیوں کو لگائی آگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، انٹرنیٹ سروس معطل
نوح اور گروگرام میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ہی فرید آباد میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کو منگل تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
2 Home Guards killed in Mewat Violence: میوات فرقہ وارانہ تشدد سانحہ میں دو ہوم گارڈ جوانوں کی موت، 10 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی
ہریانہ کے نوح میں حادثہ کے بعد سے انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ ساتھ ہی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اسپیکر کے ذریعہ مسلسل لوگوں کو گھروں میں رہے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔