PM Modi Haryana Visit: وزیراعظم مودی 14 اپریل کو ہریانہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح
نریندر مودی نے ہریانہ کو سوغات دیتے ہوئے حصار ہوائی اڈے کے نئے ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ساتھ ہی یمنا نگر میں 800 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ اور ریواڑی بائی پاس کا بھی افتتاح کریں گے۔
Vinesh Phogat’s blunt response: حق چھینا نہیں، جیتا جاتا ہے، اولمپیئن اور کانگریس رکن اسمبلی ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پر ناقدین کو ان ہی کے انداز میں دیا دو ٹوک جواب
بی جے پی حکومت سے انعام لینے پر تنقید کے بعد ونیش پھوگاٹ نے ’ایکس‘ پر سخت لہجے میں جواب دیا، کہا، ’’کروڑوں کے آفر ٹھکرائے، اصولوں کا سودا نہیں کیا، حق جیتنا سیکھا ہے‘‘
Eid-ul-Fitr 2025 Holiday in Haryana: ہریانہ میں عیدالفطر2025 پرنہیں ملے گی چھٹی، نائب سنگھ سینی حکومت نے جاری کیا نیا نوٹیفکیشن
ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے عیدالفطر کے دن تعطیل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلیل دی گئی ہے کہ اس مالی سال کا اختتام اورعید کا تہوارایک ہی دن پڑرہا ہے۔
کانگریس ایم ایل اے ونیش پھوگاٹ کو بی جے پی حکومت کا بڑا آفر، نقد، پلاٹ یا پھر نوکری چاہئے
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں حکومت نے کانگریس رکن اسمبلی اورریسلرونیش پھوگاٹ کو سلورمیڈل کے انعام کے عوض تین متبادل دیئے ہیں۔ ونیش پھوگاٹ کو 4 کروڑ نقد، پلاٹ یا پھر سرکاری نوکری کی پیشکش کی گئی ہے۔
Haryana announces 10% Agniveer quota in police: ہریانہ حکومت کا اگنی ویروں کو بڑا تحفہ، پولیس بھرتی میں 10 فیصد ریزرویشن کا کیا اعلان
اگنی ویر کو لے کر ہریانہ حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے کہا ہے کہ اگنی ویروں کو پولیس بھرتی اور کان کنی گارڈ کی بھرتی میں 10 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گروپ سی اور سی میں عمر میں 3 سال کی چھوٹ دی جائے گی۔
Farmers Protest: شمبھو بارڈر کھولنے کے الٹی میٹم کا آج آخری دن، کسانوں نے کیا بڑا اعلان
جگجیت سنگھ ڈلیوال نے کہا کہ شمبھو بارڈر کھلتے ہی کسان دہلی کی طرف بڑھیں گے۔ دریں اثنا، پنجاب کے کئی اضلاع سے کسانوں نے دہلی جانے کے لیے خانوری اور شمبھو سرحدوں پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
Delhi Water Crisis: پانچ دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی وزیر آتشی کی طبیعت بگڑی، ایمبولینس کے ذریعے لے جایا گیا ہسپتال
AAP ذرائع کے مطابق، LNJP کے ڈاکٹروں نے آتشی کا ہیلتھ چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ایڈمٹ ہونے کا مشورہ دیا، لیکن آتشی نے ایڈمٹ ہونے سے انکار کر دیا۔ وہ ہریانہ سے دہلی کے حصے کا پانی جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
Delhi Water Crisis: ‘دہلی میں ختم نہیں ہو رہا پانی کا مسئلہ’، آتشی نے کہا -سازش کر رہی ہے ہریانہ حکومت
جمعہ کو پانی کی وزیر آتشی نے اپنی ایکس پر کی گئی پوسٹ میں الزام لگایا کہ ہریانہ حکومت پیٹھ پیچھے سازش کر رہی ہے۔ آتشی کا یہ بیان ایک دن بعد آیا جب سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش حکومت کو دہلی کو 137 کیوسک اضافی پانی چھوڑنے کی ہدایت دی اور اسے ہریانہ سے اس کے بہاؤ کو ہموار کرنے کو کہا۔
دشینت چوٹالہ کے قدم سے کانگریس سرگرم، نائب سینی حکومت کے فلور ٹسٹ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگا وقت
ہریانہ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس لیجسلیچرپارٹی کے ڈپٹی لیڈرآفتاب احمد نے گورنربنڈارو دتاریہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ وہ گورنر سے ملاقات کرکے ہریانہ کی بی جے پی حکومت سے فلور ٹیسٹ پاس کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
ہریانہ میں بی جے پی حکومت پر بڑا خطرہ، 3 آزاد اراکین اسمبلی نے چھوڑ دیا ساتھ، بگڑ گیا اکثریت کا کھیل
ہریانہ میں بڑا سیاسی الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ ہریانہ میں تین آزاد اراکین اسمبلی نے کانگریس کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ بی جے پی کے کاموں سے ناراض چل رہے تھے۔ تینوں اراکین اسمبلی نے کانگریس کو باہر سے حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔