Bharat Express

Hardik Pandya

لاستھ ملنگا کو بھی پچ کاری  سے رنگ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں ہاردک پانڈیا رنگوں میں بھیگے ہوئے کسی گینگسٹر کی طرح نظر آرہے ہیں ۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک روہت شرما کو فیلڈ پوزیشن تبدیل کرنے کا اشارہ کرتے ہیں تو روہت شرما اپنے پیچھے دیکھتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہاردک ان سے پوزیشن تبدیل کرنے کو کہہ رہے ہیں اور پھر ہٹ مین بھاگ کردوسری جگہ جاتے ہیں۔

ممبئی انڈینز نے زخمی آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن بہرنڈورف کی جگہ لیوک ووڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ووڈ انگلینڈ کے لیے دو ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ماہر باؤلر سمجھا جاتا ہے۔انڈین پریمیئر لیگ کے بیان کے مطابق لیوک ووڈ 50 لاکھ روپے کی قیمت پر ممبئی انڈینز جوائن کریں گے۔

ہاردک کو ٹورنامنٹ میں ریلائنس 1 کی کمانڈ کرتے دیکھا گیا تھا۔ بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہاردک نے بیٹنگ اور گیند بازی دونوں کیں۔

سوریہ کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا کا افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہ کھیلنا ہندوستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا افغانستان سیریز سے واپسی کر سکتے ہیں۔ لیکن ہندوستانی شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔

ہاردک پانڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں، اس لیے وہ آئی پی ایل سے باہر ہو سکتے ہیں۔

ہاردک پانڈیا گزشتہ ڈیڑھ سال سے کھیل کے ہر فارمیٹ میں شاندار رہے ہیں۔ اپنی تیز گیند بازی سے وہ ضرورت کے وقت مسلسل وکٹیں لیتے ہیں۔ پچ پر ان کے بلے سے رنز بھی کافی آرہے ہیں۔

روہت شرما کے مداح اب بھی یقین نہیں کر پا رہے ہیں کہ ممبئی نے روہت کو کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔ روہت شرما کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں مداح ایم آئی کی جرسی اور کیپ جلاتے نظر آ رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا اگلے سیزن میں ممبئی کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ فرنچائز کے اس فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔

ممبئی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا اور پانڈیا کو کپتان بنانے کی خبر شیئر کی۔ ممبئی نے بیان میں لکھا، ''ممبئی انڈینز آج کپتانی میں تبدیلی کا اعلان کر رہی ہے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اگلے سیزن میں کپتانی کریں گے