Hamas Israel War: اسرائیل حماس جنگ کو ایک ماہ مکمل، 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، کس ممالک نے کس کا دیاساتھ ؟ یہاں جانئیں کیا ہے پوری تفصیل
غزہ پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور جنگ ختم کرنے کے مطالبات ہو رہے ہیں ۔لیکن جنگ بندی کا کوئی امکان نظر نہیںآرہا ہے۔ فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے اب غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
Israeli Military Strikes in Gaza: غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیلی فوج نے حماس پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا
Israeli IDF control over military compound in Gaza: گزشتہ ایک ماہ سے حماس اورفلسطین کے خلاف اسرائیل کے ذریعہ کی جارہی کارروائی کے بعد پیر کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر جم کرحملہ کیا ہے۔
Israeli Air Force bombarded Al-Azhar University in Gaza: اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں فلسطین کی الازہر یونیورسٹی پر کی بمباری، 12 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
غزہ پٹی پر مسلسل اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اندھا دھند حملوں اور فلسطینی انکلیو کی مکمل ناکہ بندی کے درمیان، عمانی حکام نے ایک بین الاقوامی عدالت کے قیام اور اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Hamas Israel War: ’یہ ہمیں جنگ میں تحفظ نہیں دے سکتے‘ فلسطینی صحافی نے جیکٹ اور ہیلمٹ اتار دیے
غزہ میں اسرائیلی فوج اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے جنگ اپنے 28 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
Hamas Israel War: اسرائیل حماس جنگ میں بھارتی نژاد فوجی کی موت
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجی بریگیڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ سے بہت نقصان اٹھایا ہے،
Jordan On Israe: اردن نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو بلایا، اسرائیلی سفارت کار کو بھی ملک سے باہر نکلنے کاحکم ، غزہ میں آئی ڈی ایف کے حملے جاری
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں دونوں طرف سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار 796 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں
Israel Bolivia Relation: بولیویا نے غزہ میں جارحانہ اور غیر متناسب اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کیا
وزیر خارجہ ماریا نیلا پرادا نے کہا کہ اسرائیل پر انسانیت کو نظر انداز کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں اور لوگوں کے بے گھر ہونے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
Hamas Leader Address Issue: حماس لیڈر کے ورچول خطاب پر کیرالہ کے وزیر اعلی کا بیان ،کہا ریاست میں ایسا نہیں چلے گا
وجین نے الزام لگایا کہ بی جے پی کا مقصد صرف فلسطین کی حمایت کرنے والوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانا ہے۔ سی ایم نے کہا کہ کیرالہ میں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Israel Hamas war: جنگ کی بے لگام خواہش، معیشت کے لیے تباہی
کیا عالمی معیشت کی چتا بھی جنگ کی آگ میں جلنے والی ہے؟ عالمی بینک نے خطرناک کساد بازاری کے ممکنہ خطرے کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ اس کا اثر دنیا کی منڈیوں پر نظر آنے لگا ہے، چاہے وہ امریکہ کی مارکیٹ ہو یا یورپی یونین اور مشرق وسطیٰ یا ایشیائی ممالک کی منڈی۔ مضبوط بنیاد کے باوجود اکتوبر کے صرف 20 دنوں میں امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ دو فیصد گر گئی۔
Israel Hamas War: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا – اسرائیل-حماس تنازعہ سے متعلق مسئلہ پر وزیر اعظم مودی سے ہوئی بات
مصر کے صدارتی ترجمان نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور شہریوں کی زندگی پر اس کے تباہ کن اثرات یا اس سے پورے خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں اپ ڈیٹس پر تبادلہ خیال کیا