Pollution Crisis in Noida-Greater Noida: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آلودگی کا قہر، مریضوں کی تعداد میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ
بچوں، بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ آلودگی کا اثر جسم کے مختلف حصوں پر پڑ رہا ہے۔ اسپتال پہنچنے والے مریض آنکھوں میں جلن اور پانی آنے، مسلسل نزلہ رہنے، گلے میں خراش، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سینے کے انفیکشن، دمہ اور پھیپھڑوں کے انفیکشن سے متعلق مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Aqua Line Metro Rail Corridor: نوئیڈا سیکٹر 51 سے گریٹر نوئیڈا ویسٹ تک میٹرو کی توسیع کو کابینہ کی منظوری، 8.44 کلومیٹر طویل روٹ پر ہوں گے 5 اسٹیشن
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نوئیڈا میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کو نوئیڈا سیکٹر 51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر 4 تک توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ 8.449 کلومیٹر طویل اس کوریڈور پر 5 ایلویٹڈ اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔
Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ایڈوائزری جاری کی، کئی اہم سڑکوں پر آمد و رفت محدود رہے گی اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Workers protest Case: اے پی سی آرکوعدالت سے بڑی راحت، نوئیڈا میں ہوئے مزدوروں کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں ضمانت
نوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا میں مزدوروں کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والے وسیع تر قانونی معاملات کا حصہ ہے۔ مزدوروں نے اجرت، اوور ٹائم کی ادائیگی، کام کے حالات اور دیگر بنیادی حقوق سے متعلق اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کے دوران صورتِ حال میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد متعدد افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے، جس کے نتیجے میں کئی مزدور اور دیگر افراد طویل قانونی کارروائی کا سامنا کرنے پر مجبور ہوئے۔
Greater Noida fire: گریٹر نوئیڈامیں الیکٹرانک چِپ کمپنی میں درد ناک حادثہ، لوہے کی بیم گرنے سے 2 فائر اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
فائر اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے تو کمپنی کی سائیڈ میں واقع ایک دیوار اور اس سے منسلک لوہے کا بڑا بیم اچانک بھر بھر ا کر گر پڑا۔ ملبے کی زد میں آکر فائر سروس کے ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور راج پال سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور تیرتھ پال سنگھ، فائر مین منیش کمار، فائر مین امت کمار اور فائر مین روہت یادو شدید زخمی ہو گئے۔
Greater Noida, Massive Fire in Slum Cluster: گریٹر نوئیڈا میں جھگیوں میں خوفناک آگ، 25 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر، لوگ بال بال بچے
عینی شاہدین کے مطابق آگ چند ہی منٹوں میں ایک جھگی سے دوسری جھگی تک پھیلتی چلی گئی۔ مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر خود آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن شعلوں کی شدت کے سامنے ان کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
PMEGP Loan Fraud: نوئیڈا میں سبسڈی لون کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف، پی ایم ای جی پی اسکیم کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گروہ نے اپنی سرگرمیوں کے لیے جدید ذرائع اختیار کیے ہوئے تھے۔ ملزمان فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آدھار کارڈ اور پین کارڈ بنانے یا ان میں تبدیلی کرنے کے نام سے اشتہارات چلاتے تھے۔ جب کوئی شخص ان اشتہارات کے ذریعے رابطہ کرتا تو اسے کم شرح سود پر سرکاری قرض اور فوری سبسڈی کے وعدے کیے جاتے تھے۔
Noida DM Takes Action: نوئیڈا ڈی ایم کا ایکشن! الٹی میٹم جاری، ایجنسیوں کے خلاف ہوگی کارروائی
گوتم بدھ نگر کی ڈی ایم میدھا روپم نے آؤٹ سورسنگ ایجنسیوں کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر ملازمین نے ہنگامہ کیا تو انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ ادھر دادری کی شیو نادر یونیورسٹی کے باہر تنخواہ میں اضافے سے متعلق ملازمین نے دھرنا دیا۔
Bharat Film Festival: بھارت فلم فیسٹیول کا 8 اپریل سے گریٹر نوئیڈا میں آغاز، سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت یہ نامور شخصیات کریں گی شرکت
گریٹر نوئیڈا میں 8 اپریل سے بھارت فلم فیسٹیول کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس موقع پر اپیندر رائے، سی ایم ڈی بھارت ایکسپریس، ’’بھارت کی بات سناتا ہوں‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
Bteach student suicide: گریٹر نوئیڈا: ہاسٹل میں ڈانٹ کے بعد بی ٹیک طالب علم نے چوتھی منزل سے کود کر دی جان، پولیس تحقیقات میں مصروف
گریٹر نوئیڈا کی گلگوٹیا یونیورسٹی میں بی ٹیک طالب علم اُدت سونی نے ہاسٹل سے کود کر خودکشی کر لی۔ واقعے سے پہلے ہاسٹل کے منتظم کی ڈانٹ کا ویڈیو والد کو بھیجا گیا تھا۔ پولیس تحقیقات جاری ہے۔





