Bharat Express

Gaza

اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر شمالی غزہ سے 1.1 ملین افراد کے انخلاء کا حکم واپس لے۔

اسرائیل کی اندھادھند بمباری میں غزہ کے اندر معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت سے ملی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک قریب  450 بچے شہید ہوچکے ہیں ۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر سے اسرائیلی بمباری کے دوران ہلاک ہونے والے 1,417 افراد میں 447 بچے اور 248 خواتین شامل ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ کر کے "نسل کشی" کی کوشش کر رہا ہے۔آج نیتن یاہو اور صیہونیوں کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے تسلسل، محاصرہ کرنے، پانی اور بجلی منقطع کرنے اور ادویات اور خوراک کے داخلے سے انکار نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ صیہونی غزہ کے تمام لوگوں کی نسل کشی کے خواہاں ہیں۔

اسرائیلی قونصل جنرل کوبی شوشانی نے کہا، 'ہمیں اسرائیل میں رہنے والے کسی بھی ہندوستانی کی موت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ اگر ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع ملی تو میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا۔

اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم کے شہر سلوان میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وفا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ فلسطینی خبر رساں ادارے نے ان افراد کی شناخت رحمان فراز اور علی العباسی کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس پی لیڈر یاسر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ  ‘گزشتہ 10 سالوں میں اسرائیل نے 350,000 لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔ اس قتل عام میں 35,000 بچے تھے۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بماری سے مرنے اور زخمیوں کی تعداد ان ڈیٹا سے کئی گناہ زیادہ ہے ۔ جو میڈا بتارہی ہے ۔ جس طرح سے اسرائیل بم برسارہا ہے ۔ کیا یہ تعداد کم از کم 560 ہوسکی ہے؟

کانگریس نے کہا کہ سی ڈبلیو سی فوری طور پر جنگ بندی اور تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے، بشمول ناگزیر مسائل جنہوں نے موجودہ تنازع کو جنم دیا ہے

متحدہ عرب امارات کی وزارت نے مزید کہا کہ، "دونوں طرف کے شہریوں کو ہمیشہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہونا چاہیے اور انہیں کبھی بھی تنازعات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔"

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کی وجہ سے غزہ میں 1,23,000 فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ تقریباً 74 ہزار لوگوں نے اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔