Bharat Express DD Free Dish

Gaza Under Attack

ہسپتال کا آپریٹنگ تھیٹر نان سٹاپ چل رہا ہے اور ہسپتال کے بستر بھرے ہوئے ہیں۔ان کی گنتی کے مطابق، ایمبولینس کا 10 سے زیادہ عملہ ہلاک یا زخمی ہو چکا ہے اور وہ ذاتی طور پر ایک گائناکالوجسٹ اور یورولوجسٹ کو جانتا ہے جو مر چکے ہیں۔غزہ میں اب ہر طرف موت کی بو پھیلی ہوئی ہے۔

حماس  کے ساتھ اس جنگ میں شامل القدس بریگیڈنے اب اپنے حملے کیلئے نئے مقامات کا انتخاب کیا ہے ۔بریگیڈ کے مطابق اب  وہ اسرائیلی راجدھانی تل ابیب کو نشانہ بنانے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب  تل ابیب میں سائرن بجنے لگے  ہیں اور القدس بریگیڈز بھاری میزائل حملوں کو تل ابیب، اسدود اور عشکلان کی طرف لے جارہے ہیں۔

فلسطین اسرائیل جنگ جاری ہے اور خون خرابے کا دور اپنے شباب پر ہے ۔ مہلوکین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب تک فلسطین میں 1050 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 60 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حماس کے حملے میں اسرائیل کے اندر 1200 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بدھ کو اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے اسرائیلی ہم منصب کو یقین دلایا کہ امریکا تل ابیب کی فوجی امداد جاری رکھے گا۔

امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جنگ میں شامل نہ ہو۔ امریکہ کے اعلیٰ ترین جنرل نے ایران کو اسرائیل اور حماس کی جنگ میں شامل نہ ہونے کی  وارنگ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ تنازع مزید بڑھے۔

ایس پی لیڈر یاسر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ  ‘گزشتہ 10 سالوں میں اسرائیل نے 350,000 لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔ اس قتل عام میں 35,000 بچے تھے۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بماری سے مرنے اور زخمیوں کی تعداد ان ڈیٹا سے کئی گناہ زیادہ ہے ۔ جو میڈا بتارہی ہے ۔ جس طرح سے اسرائیل بم برسارہا ہے ۔ کیا یہ تعداد کم از کم 560 ہوسکی ہے؟

حماس کی قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ کسی بھی طرح کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی صورت میں ہماری حراست میں موجود قیدیوں میں سے ایک ایک کو افسوس کے ساتھ پھانسی دیں گے اور ہم اس پھانسی کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔

سرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کا "مکمل محاصرہ" کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسرائیل اور مصر کے تین اطراف سے گھرے ہوئے  اس غزہ کی پٹی میں بجلی، خوراک، ایندھن یا پانی نہیں پہنچایا جائے گا۔چونکہ ہم وحشیوں سے لڑ رہے ہیں اور اس کے مطابق جواب دیں گے۔

تھائی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے مطابق اسرائیل میں ہونے والی جھڑپوں میں دو تھائی باشندے ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ بنکاک پوسٹ نے وزیر اعظم سریتھا تھاوسین اور وزیر خارجہ پرنپری بہددھا نوکارا کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز سے 11 تھائی شہریوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔