Bharat Express DD Free Dish

FIFA world cup

میچ کے بعد بیلنگھم نے کہا کہ ایک بار پھر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کا اگلا ہدف انگلینڈ کے لیے 50 بین الاقوامی میچ مکمل کرنا ہے۔انہوں نے کہا، ’’میری ذمہ داری ہے کہ جب میں میدان میں اتروں تو اپنی ٹیم اور اپنے ملک کے لیے سو فیصد دوں۔

ایران کے اسٹرائیکر مہدی طارمی نے موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال سے تھک چکے ہیں۔ یہ بہت خراب ہے اور اس کا براہ راست اثر ہماری ٹیم کی کارکردگی پر پڑ رہا ہے۔

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا 152 گولوں کے ساتھ تیسرے، فرانس 136 گولوں کے ساتھ چوتھے اور اٹلی 128 گولوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔میچ کے آغاز سے ہی جرمن ٹیم نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف چھٹے منٹ میں پہلا گول کرکے اپنے عزائم واضح کر دیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوراکاؤ نے سب کو حیران کرتے ہوئے جلد ہی اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی تاریخی لمحہ، 17 سالہ مڈفیلڈر نے ورلڈ کپ میں قدم رکھتے ہی میکسیکو کی فٹبال کی تاریخ بدل دی، عالمی سطح پر بھی کم عمر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل۔ گلبرٹو مورا کو میکسیکوئی فٹبال کا مستقبل قرار دیا جا رہا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں عالمی فٹبال کے بڑے ستاروں میں شمار ہو سکتے ہیں۔

اس کامیابی کے بعد جنوبی کوریا گروپ اے میں مضبوط پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اب اس کا اگلا مقابلہ مشترکہ میزبان میکسیکو سے ہوگا، جبکہ جمہوریہ چیک اپنی پہلی شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف واپسی کی کوشش کرے گا۔

جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے نام سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ قائم ہے۔ جرمن اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 17 میچ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے  ہیں۔

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سپریم کمیشن فار ہوسٹنگ دی 2034 ورلڈ کپ‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد ولی عہد کی جانب سے سپریم میزبان کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ سارا واقعہ 73ویں منٹ میں پیش آیا۔ اس طرح دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہوگئیں۔ لیکن متنازعہ فیصلے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی تال بگڑ گئی۔ یوں قطر نے 85ویں منٹ میں دوبارہ گول کیا۔ اس طرح قطر کی ٹیم 2-1 سے آگے ہوگئی۔

چیمپئن شپ میں ہندوستان کا دو بار کویت سے مقابلہ ہوا تھا۔ دونوں میچ 1-1 سے برابر رہے۔ فائنل میں بھارت نے کویت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔

اسپین نے اتوار کو ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر اس خطابی ٹورنامنٹ کوجیت لیا ہے،اس دوران اس مقابلے کو دیکھنے کے معاملے میں اسٹیڈیم اور ٹی وی دونوں جگہ پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جو خواتین کے کھیل میں دلچسپی میں اضافے کی امیدیں بڑھا رہی ہیں۔