Bharat Express DD Free Dish

FIFA World Cup 2026: کینیڈا نے قطر کو 6-0 سے دی شکست، پہلی جیت کے ہیرو جوناتھن ڈیوڈ نے پہلی تاریخی فیفا ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا

میچ کے اضافی وقت میں جوناتھن ڈیوڈ نے ایک اور گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور کینیڈا کی برتری 6-0 تک پہنچا دی۔ قطر کی ٹیم پورے مقابلے کے دوران کینیڈین دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور کوئی گول نہ کر سکی۔اس شاندار کامیابی کے بعد کینیڈا کے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں ۔

نئی ہلی : فیفا ورلڈ کپ 2026 کی مشترکہ میزبان ٹیم کینیڈا نے اپنے شائقین کے سامنے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6 سے شکست دے دی۔ وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کینیڈا نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور قطر کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ یہ کامیابی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی جیت بھی قرار دی جا رہی ہے۔کینیڈا کی شاندار جیت کے ہیرو اسٹار فارورڈ جوناتھن ڈیوڈ رہے، جنہوں نے تین گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ میچ کے 16ویں منٹ میں سائل لارین نے پہلا گول کرکے کینیڈا کو برتری دلائی۔ اس کے بعد 29ویں منٹ میں جوناتھن ڈیوڈ نے خوبصورت گول اسکور کرتے ہوئے اس برتری کو 2-0 کر دیا۔پہلے ہاف کے دوران کینیڈا نے مکمل طور پر کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔ ہاف ٹائم سے قبل جوناتھن ڈیوڈ نے ایک اور گول کرکے اسکور 3-0 کر دیا، جس کے بعد قطر کی ٹیم شدید دباؤ میں آ گئی اور واپسی کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں کینیڈا کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب مڈفیلڈر اسماعیل کونے قطر کے کھلاڑی عاصم مدیبو کے خطرناک ٹیکل کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔ شدید تکلیف کے باعث انہیں اسٹریچر کے ذریعے میدان سے باہر منتقل کرنا پڑا۔ واقعے کا وی اے آر جائزہ لینے کے بعد ریفری نے مدیبو کا پیلا کارڈ سرخ کارڈ میں تبدیل کر دیا، جس کے نتیجے میں قطر کو بقیہ میچ دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔قطر کی مشکلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کینیڈا نے حملوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا۔ اسماعیل کونے کی جگہ میدان میں آنے والے ناتھن سلیبا نے 64ویں منٹ میں گول کرکے برتری 4-0 کر دی۔ اس کے بعد متبادل کھلاڑی جیکب شیفلبرگ کی جانب سے کیے گئے شاٹ کو قطر کے مدافع محمد مناعی نے غلطی سے اپنے ہی جال میں پہنچا دیا، جس سے اسکور 5-0 ہو گیا۔

میچ کے اضافی وقت میں جوناتھن ڈیوڈ نے ایک اور گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور کینیڈا کی برتری 6-0 تک پہنچا دی۔ قطر کی ٹیم پورے مقابلے کے دوران کینیڈین دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور کوئی گول نہ کر سکی۔اس شاندار کامیابی کے بعد کینیڈا کے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ گروپ بی میں سرفہرست رہنے کے لیے کینیڈا کو اپنے اگلے میچ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف صرف ایک ڈرا درکار ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read