Fifa World Cup 2026: کیپ وردے نے ڈرا کھیل کر راؤنڈ آف 32 میں پہنچ کر رقم کردی تاریخ
کیپ وردے نے 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جو دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن یوراگوئے اور 2034 فیفا ورلڈ کپ کے میزبان سعودی عرب سے ایک پوائنٹ زیادہ تھے۔ اب اس کا مقابلہ 3 جولائی، جمعرات کو میامی اسٹیڈیم میں لیونل میسی کی قیادت میں اسٹار کھلاڑیوں سے سجی ارجنٹائن کی ٹیم سے ہوگا۔
FIFA World Cup 2026: سینیگال نے عراق کو 5-0 سے دی شکست ، ناک آؤٹ مرحلے کی امیدیں برقرار
میچ کے آغاز ہی سے سینیگال نے کھیل پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ حبیب دیارا نے ایک ڈیفلیکٹڈ شاٹ پر گول کر کے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ اس کے بعد عراق کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ گئیں جب 13ویں منٹ میں سادیو مانے پر فاؤل کے واقعے کا وی اے آر سے جائزہ لینے کے بعد عراقی ڈیفنڈر ریبن سلاکا کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
FIFA World Cup2026: ترکیہ نے سنسنی خیز مقابلے میں میزبان امریکہ کو 2-3 سے دی شکست
میچ کا آغاز امریکہ کے لیے بہترین رہا۔ صرف 2 منٹ 13 سیکنڈ میں آسٹن ٹرسٹی نے سیباسٹین برہالٹر کے کارنر پر شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرکے امریکہ کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ یہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں امریکہ کا دوسرا تیز ترین گول تھا۔ اس سے قبل 2014 میں کلنٹ ڈیمپسی نے گھانا کے خلاف صرف 30 سیکنڈ میں گول کیا تھا۔
FIFA World Cup2026: نیدرلینڈز نے تیونس کو 1-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ اسٹیج میں بنائی جگہ، نیدرلینڈز 30 جون کو مراکش سے کرے گا مقابلہ
میچ کے 62ویں منٹ میں یان پال فان ہیکے نے نیدرلینڈز کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا، جس کے بعد اسکور 1-3 ہو گیا۔ اس کے بعد نیدرلینڈز نے دفاعی کھیل مضبوط رکھا اور تیونس کو مزید کوئی موقع نہیں دیا
FIFA World Cup 2026: پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا تاریخی کارنامہ، چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے
کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف گول کرکے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دو دہائیوں پر محیط منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ رونالڈو نے میچ شروع ہونے کے چھ منٹ سے بھی کم وقت میں گول کرکے پرتگال کو برتری دلا دی۔ بین الاقوامی فٹبال میں 144 گول کے ساتھ سب سے زیادہ بین الاقوامی گول کرنے کا ریکارڈ بھی انہیں کے نام ہے۔
FIFA World Cup2026: فیفا ورلڈ کپ 2026میں لیونل میسی نے کر دی تاریخ رقم، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
میسی نے ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائرزینھو کے بعد مسلسل چھ ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
FIFA World Cup 2026: محمد صلاح کا کمال فیفا ورلڈ کپ میں 92 سال بعد مصر کو ملی جیت ، نیوزی لینڈ کو 1-3 سےدی شکست
اس فتح کے ساتھ مصر نے نہ صرف ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کو مضبوط کیا بلکہ عالمی کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی بھی درج کروا دی۔ محمد صلاح کی قیادت میں مصری ٹیم نے ثابت کر دیا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بڑے حریفوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
FIFA World Cup 2026: فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور ایران کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے ڈرا پر ختم ، دونوں ٹیمیں پہلی جیت سے محروم
میچ کا اہم موڑ 70ویں منٹ میں آیا جب بیلجیم کے ڈیفنڈر ناتھن نگوئے نے غلط بیک پاس دے دیا۔ بعد ازاں ایرانی کھلاڑی کو روکنے کے لیے فاؤل کرنے پر ریفری نے انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا، جس کے باعث بیلجیم کو باقی میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود بیلجیم نے ہمت نہیں ہاری۔
FIFA World Cup 2026: صرف 71 سیکنڈ میں گول، اسماعیل صیباری نے بنایا نیا ریکارڈ،معاشی بحران نے خاندان کو وطن چھوڑنے پر کیا تھا مجبور
اسماعیل صیباری کی کامیابی کی کہانی بھی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ 2001 میں اسپین میں پیدا ہونے والے صیباری کے والدین شمالی مراکش سے تعلق رکھتے تھے اور روزگار کی تلاش میں اسپین منتقل ہوئے تھے۔اسپین میں تقریباً 18 برس گزارنے کے بعد 2008 کے عالمی معاشی بحران نے ان کے خاندان کو شدید متاثر کیا۔
FIFA World Cup 2026: کینیڈا نے قطر کو 6-0 سے دی شکست، پہلی جیت کے ہیرو جوناتھن ڈیوڈ نے پہلی تاریخی فیفا ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا
میچ کے اضافی وقت میں جوناتھن ڈیوڈ نے ایک اور گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور کینیڈا کی برتری 6-0 تک پہنچا دی۔ قطر کی ٹیم پورے مقابلے کے دوران کینیڈین دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور کوئی گول نہ کر سکی۔اس شاندار کامیابی کے بعد کینیڈا کے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں ۔





