Bharat Express DD Free Dish

FIFA World Cup2026: نیدرلینڈز نے تیونس کو 1-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ اسٹیج میں بنائی جگہ، نیدرلینڈز 30 جون کو مراکش سے کرے گا مقابلہ

میچ کے 62ویں منٹ میں یان پال فان ہیکے نے نیدرلینڈز کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا، جس کے بعد اسکور 1-3 ہو گیا۔ اس کے بعد نیدرلینڈز نے دفاعی کھیل مضبوط رکھا اور تیونس کو مزید کوئی موقع نہیں دیا

نئی دہلی : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے اہم مقابلے میں نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 1-3 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے گروپ ایف میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز نے جارحانہ انداز اپنایا اور تیسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ یہ گول تیونس کے کپتان ایلیس اسکیری کی بدقسمتی سے ہونے والا اون گول تھا۔ ڈینزل ڈمفریز کے کراس کو روکنے کی کوشش میں گیند ان کے اپنے ہی گول میں چلی گئی، جس سے نیدرلینڈز کو 0-1 کی برتری مل گئی۔

صرف چار منٹ بعدساتویں منٹ میں برائن بروبی نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے ٹیم کی برتری کو 0-2 کر دیا۔ ورجل فان ڈائک کی فری کک پر بروبی نے عمدہ ہیڈر کے ساتھ گیند  گول پوسٹ میں پہنچائی۔ یہ ورلڈ کپ میں بروبی کا تیسرا گول تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 58 میچوں کے بعد یہ پہلا موقع تھا ،جب نیدرلینڈز نے کسی میچ کے ابتدائی سات منٹ میں دو گول اسکور کیے۔پہلے ہاف میں تیونس نے بھی کئی حملے کیے، لیکن نیدرلینڈز کا مضبوط دفاع ان کی راہ میں رکاوٹ بنا رہا۔ اسماعیل گاربی کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا، قابل ذکر کبات یہ ہےکہ ان کا شاٹ گول پوسٹ کے باہر چلا گیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں تیونس نے واپسی کی کوشش کی اور ہنیبال مجبری کے کارنر کک پر ہیثم مستوری نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔ اس گول کے بعد کچھ دیر کے لیے مقابلہ دلچسپ ہو گیا، لیکن نیدرلینڈز نے جلد ہی اپنی برتری دوبارہ مستحکم کر لی۔

میچ کے 62ویں منٹ میں یان پال فان ہیکے نے نیدرلینڈز کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا، جس کے بعد اسکور 1-3 ہو گیا۔ اس کے بعد نیدرلینڈز نے دفاعی کھیل مضبوط رکھا اور تیونس کو مزید کوئی موقع نہیں دیا۔گروپ مرحلے کے تین میچوں میں سات پوائنٹس حاصل کر کے نیدرلینڈز گروپ ایف میں سرفہرست رہا، جب کہ تیونس پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو چکا تھا۔ اب راؤنڈ آف 32 میں نیدرلینڈز کا مقابلہ 30 جون کو مراکش سے ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read