Urdu Conclave 2026

Emergency 1975

 اس کتاب میں وزیراعظم مودی کے 25 جون 2024 کو ایمرجنسی کے سیاہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے دیئے گئے بیان کا ذکرکیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ کوئی بھی ہندوستانی کبھی نہیں بھولے گا کہ ایمرجنسی کے دوران آئین کی روح کی خلاف ورزی کیسے ہوئی۔ انہوں نے آئینی اصولوں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس دور کی علامت بننے والا مقدمہ اے ڈی ایم جبل پور بمقابلہ شیوکانت شکلا (ہبیس کارپس کیس) تھا، جس میں سپریم کورٹ نے 4-1 کے فیصلے سے ایمرجنسی کے دوران ہبیس کارپس کے حق کو معطل رکھا، یہ کہتے ہوئے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق غیر فعال ہیں۔

بی جے پی ایمرجنسی کی 50ویں سالگرہ کو ’’آئین کے قتل کا دن‘‘ (سنودھان ہتیا دیوس) کے طورپرمنا رہی ہے۔ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈران نے کانگریس پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت اورآئینی اقدارکی خلاف ورزی کی مذمت کی۔

وزارت نے مزید ہدایت دی ہے کہ ریاستیں ایک نوڈل افسر بھی مقرر کریں جو وزارتِ ثقافت سے رابطہ رکھے اور ان تقریبات کا مربوط انداز میں انعقاد کرے۔

فلم ایمرجنسی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اندرا گاندھی حکومت کے دوران لگائی گئی ایمرجنسی کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں کنگنا رناوت سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

 مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سماجوادی سربراہ اکھلیش یادو، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ کہہ کرحملہ کیا ہے کہ جب سے مودی حکومت آئی ہے، تب سے ہر دن آئین کا قتل ہورہا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 25 جون 1975 کو اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اپنی آمرانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی لگا کرہندوستانی جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا۔

50 سال بعد، نریندر مودی ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم کے طور پر موجودہ اور آنے والی نسلوں کو ایمرجنسی کے ان سیاہ دنوں کے دوران کانگریس کی طرف سے ہندوستان کی جمہوریت پر لگائے گئے 'کالے داغ' کے بارے میں یاد دلا رہے ہیں اور ایسا دوبارہ نہیں ہونے دینے کا عزم کر رہے ہیں۔

آج مودی جی نے ملک میں یہ کرشمائی کام کیا ہے۔ بی جے پی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم آرٹیکل 370 کو ختم کریں گے۔ ہم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ جموں و کشمیر میں جہاں کبھی ترنگا لہرانا مشکل تھا، آج اسی جموں کشمیر میں 370 ختم ہونے کے بعد ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔