Bharat Express DD Free Dish

Election Commission

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ حلف نامہ کا دعویٰ مسترد کئے جانے کے بعد اب موبائل میں رسید دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اتنا ہے کہ ایک توذات کی بنیاد پربی ایل اومت لگائیے۔

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے بہار میں SIR کا سختی سے مخالفت کی تھی۔ وہیں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

یہ سخت تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب اپوزیشن نے انتخابی کمیشن کی غیرجانبداری پر سنجیدہ سوال اٹھائے ہیں اور راہل گاندھی نے اپنی یاترا کے دوران اس معاملے کو بڑے پیمانے پر اجاگر کیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کمیشن پر عوام اور اپوزیشن دونوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

آر جے ڈی ایم پی سدھاکر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساسارام کی تاریخی سرزمین سے شروع کی گئی یہ مہم عوام کے غصے کی عکاسی کرتی ہے جو بی جے پی کی جانب سے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساسارام سے اٹھی یہ آواز دہلی تک پہنچے گی اور الیکشن کمیشن کو عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔

گیانیش کمار نے اپوزیشن کی جانب سے میڈیا میں ووٹرز کی تصویریں دکھانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ہم نے کچھ دن پہلے دیکھا کہ کئی ووٹروں کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر میڈیا کے سامنے پیش کی گئیں، ان پر الزام لگایا گیا، ان کا استعمال کیا گیا، کیا الیکشن کمیشن کو ووٹرز، ان کی ماؤں، بہوؤں یا بیٹیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرنی چاہیے؟ ووٹر لسٹ میں جن کے نام ہوتے، وہی اپنے امیدوار کو الیکشن کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔‘‘

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ بہار میں ایس آئی آر کرکے، حقیقی ووٹروں کو کاٹ کر، نئے ووٹروں کو شامل کرکے الیکشن جیتنے کی کوشش کریں گے، لیکن بہار کے لوگ انہیں ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔ یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔

کانگریس ایس آئی آر کو لے کر الیکشن کمیشن کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور اس پر حکمراں بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگا رہی ہے تاکہ اس عمل کی آڑ میں ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی جا سکے۔

راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ انتخابات دراصل ’’کوریوگرافڈ‘‘ یعنی پہلے سے ترتیب شدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بدلے گا اور ’’ووٹ چوری گھوٹالے‘‘ میں ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی۔

'ووٹ چوری' مہم سے متعلق کانگریس نے ایک اورویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے لوگوں کے ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب اورانہیں عوام بیدار ہوگئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن سے ایس آئی آر میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور غلطیوں کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمیشن سے دونوں جگہوں سے دنیش سنگھ کے خلاف الگ الگ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد مظفر پور کے الیکٹورل رجسٹریشن افسر نے جے ڈی یو کے قانون ساز کونسلر دنیش پرساد سنگھ اور ایل جے پی (رام ولاس) کی رکن اسمبلی وینا دیوی کو نوٹس بھی بھیجا ہے۔ نوٹس میں 16 اگست تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔