Bharat Express DD Free Dish

Voter Adhikar Yatra in Bihar: الیکشن کمیشن کے خلاف ووٹ ادھیکار یاترا کیلئے بہار پہنچے راہل گاندھی،ساسارام سے شروع کریں گے یاترا

کانگریس ایس آئی آر کو لے کر الیکشن کمیشن کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور اس پر حکمراں بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگا رہی ہے تاکہ اس عمل کی آڑ میں ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی جا سکے۔

راہل گاندھی آج (17 اگست 2025) سے بہار میں ‘ووٹر رائٹس یاترا’ شروع کرنے جا رہے ہیں،یہ یاترا الیکشن کمیشن کی طرف سے کرائے جانے والے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے خلاف، ساسارام سے شروع ہوگی۔ راہل گاندھی کی یہ یاترا بہار میں 16 دن تک چلے گی۔ اس دوران وہ 1300 کلومیٹر پیدل چلیں گے۔ کانگریس قائدین کے ساتھ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو بھی اس یاترا میں حصہ لیں گے۔

انڈیا بلاک کے بینر تلے منعقد ہونے والے اس یاترا میں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کئی سرکردہ رہنما شرکت کریں گے۔ یہ یاترا یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بہت بڑی ریلی کے ساتھ ختم ہوگی، جسے کانگریس ہندوستانی جمہوریت کی روح کے تحفظ کی لڑائی میں فیصلہ کن لمحہ قرار دے رہی ہے۔ اس 16 دن کے سفر میں راہل گاندھی مونگیر، کٹیہار، پورنیہ، سپول، سیتامڑھی اور دربھنگہ سمیت 23 اضلاع کا احاطہ کریں گے۔

دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے یاترا کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ راہل گاندھی کی ‘ووٹر رائٹس یاترا’ بہار میں 1,300 کلومیٹر کی ہو گی، جو اہم حلقوں سے گزرے گی اور ان علاقوں میں عوامی حمایت اکٹھی کرے گی جہاں حق رائے دہی سے انکار کے الزامات سب سے زیادہ سنگین ہیں۔کھیڑا نے اعلان کیا کہ یہ صرف یاترا نہیں ہے۔ یہ ایک عوامی تحریک ہے۔ ووٹر رائٹس یاترا جمہوریت کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ غریبوں، دلتوں، پسماندوں، قبائلیوں، اقلیتوں اور پسماندہ شہریوں کی آواز کو دبانے کی سوچی سمجھی سازش کے خلاف احتجاج ہے۔

ایس آئی آر پر کانگریس کا الیکشن کمیشن پر حملہ

کانگریس ایس آئی آر کو لے کر الیکشن کمیشن کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور اس پر حکمراں بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگا رہی ہے تاکہ اس عمل کی آڑ میں ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی جا سکے۔ سپریم کورٹ کی حالیہ مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے، کھیڑا نے کہا کہ عدالتی دباؤ کے بعد ہی الیکشن کمیشن اپوزیشن اور سول سوسائٹی کی طرف سے اٹھائی گئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے پر راضی ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read