بہار کے ساسارام سے شروع کررہے ووٹ ادھیکار یاترا کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے کیونکہ آر ایس ایس اور بی جے پی پورے ہندوستان میں آئین کو مٹانے کا کام کر رہے ہیں۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پورے ہندوستان میں اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا کے انتخابات کو چوری کیا جا رہا ہے اور ان کی آخری سازش بہار میں ایس آئی آر کرنا اور نئے ووٹروں کو شامل کرنا، ووٹروں کو کاٹنا اور بہار کے انتخابات کو چوری کرنا ہے۔ ہم انہیں یہ الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے۔
BJP और चुनाव आयोग मिलकर ‘वोट चोरी’ कर रहे हैं।
लेकिन 👇
हम वोट चोरी रोकेंगे और SIR की सच्चाई पूरे देश को दिखाएंगे।
: ‘वोटर अधिकार यात्रा’ में नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi
📍 सासाराम, बिहार pic.twitter.com/UIyseDeyIQ
— Congress (@INCIndia) August 17, 2025
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ بہار میں ایس آئی آر کرکے، حقیقی ووٹروں کو کاٹ کر، نئے ووٹروں کو شامل کرکے الیکشن جیتنے کی کوشش کریں گے، لیکن بہار کے لوگ انہیں ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔ یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔ پہلے ہم نہیں جانتے تھے کہ الیکشن کمیشن کیسے چوری کرتا ہے لیکن اب سب جانتے ہیں۔ ہم ان کی چوری پکڑ کر عوام کو دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور این ڈی اے صنعت کاروں کے ساتھ کاروبار چلاتے ہیں۔
मैंने ‘वोट चोरी’ पर प्रेस कॉन्फ्रेंस की तो चुनाव आयोग ने मुझसे एफिडेविट मांगा।
जब कुछ दिन पहले BJP के लोगों ने प्रेस कॉन्फ्रेंस की तो उनसे कोई एफिडेविट नहीं मांगा गया।
चुनाव आयोग कहता है- आप एफिडेविट दें कि आपका डेटा सही है।
ये डेटा चुनाव आयोग का है, मुझसे एफिडेविट क्यों… pic.twitter.com/QPpFnhCbOZ
— Congress (@INCIndia) August 17, 2025
کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے کہا کہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں ہمارا اتحاد لوک سبھا انتخابات جیتتا ہے لیکن اسمبلی انتخابات میں ہارتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جادوئی طریقے سے 1 کروڑ ووٹرز بنائے۔ جہاں بھی یہ نئے ووٹر بنائے گئے، بی جے پی نے الیکشن جیتا۔ ہمارا ایک ووٹ بھی کم نہیں ہوا لیکن بی جے پی نے ان تمام نئے ووٹروں کے ووٹ حاصل کیے اور الیکشن جیت لیا، یہ ان کی چوری کا طریقہ ہے اور اب یہی وہ بہارمیں ایس آئی آر کے ذریعے کرنے جارہے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

