Bharat Express DD Free Dish

Donald Trump

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز اس خیال کو مسترد کر دیا کہ مصر غزہ کے لوگوں بے گھر ہونے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصری اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔

اگر برکس اپنی کرنسی شروع کرتا ہے تو یہ امریکی ڈالر کے غلبے کو کمزور کر سکتا ہے، امریکہ کی عالمی طاقت کی ایک بڑی وجہ ڈالر کا غلبہ ہے۔ اگر دنیا ڈالر کی بجائے برکس کرنسی کو اپنانا شروع کر دے تو امریکی معیشت کو دھچکا  لگ سکتا ہے۔

برلن میں ٹاؤن ہال کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اولاف شولز نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کرنے کے بعد انہیں بے دخل کرنا ’ناقابل قبول‘ ہوگا۔

شام میں امریکہ کا التنف بیس اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے بے حد خاص ہے۔ اگرامریکہ شام سے باہرنکلا تو یہ اسرائیل کے لئے اچھی خبر نہیں ہوگی۔ اسد حکومت کے خاتمہ کے بعد اسرائیل سے متصل شام سرحد سے اسرائیلی فوج کئی کلو میٹراندرتک آگئی ہے اوران کے قبضے کے خلاف شام میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب ٹرمپ کی تجویز کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’غزہ کی آبادی کی کسی بھی طرح جبری بے دخلی ناقابل قبول ہوگی۔یہ نہ صرف عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل میں بھی ایک بڑی رکاوٹ ہوگی۔

جیت کے بعد پی ایم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ دوسری ٹیلی فونک بات چیت تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹرمپ کی جیت کے فوراً بعد 6 نومبر کو پہلی بار بات کی۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اور غزہ کے شہریوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش کو ازسرنو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کبھی نہیں ہوسکتا ہے۔ ہاں ہم تکلیف میں ہیں، لیکن یہودیوں کے لئے ہم اپنا ملک نہیں چھوڑیں گے۔

امریکہ میں امیگریشن قوانین میں غیر متوقع تبدیلیوں کے پیش نظر ہندوستانی حکومت نے مسافروں سے اضافی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ روانگی سے پہلے مسافروں کو اپنے تمام دستاویزات جیسے کہ واپسی کا ٹکٹ اور سفری منصوبے کا ثبوت ساتھ رکھنا یقینی بنانا چاہیے۔

امریکی کمپنیوں نے بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں لاکھوں لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ 2020 میں بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل کی تقریباً 20 فیصد برآمدات امریکہ کو گئیں۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’گوئٹے مالا اور امریکہ غیر قانونی نقل مکانی کو مکمل طور پر ختم کرنے اور سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ آج دو پروازوں سے اس کی شروعات ہو گئی ہے۔