Bharat Express DD Free Dish

Digvijaya Singh

دگ وجے سنگھ نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ حکومت نے دو روز قبل عالمی یوم قبائل منایا، لیکن اسی دوران ریاست کی خصوصی طور پر پسماندہ بیگا قبائلی برادری کے خاندان سنگین بیماریوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے اسے مبینہ انتظامی غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ریاستی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔دگ وجے سنگھ نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دیہات میں طبی ماہرین کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جائیں اور وزیر صحت و چیف سیکریٹری خود صورتحال کا جائزہ لیں۔

تعلیم، خواتین، اطفال، نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین دگ وجے سنگھ نے اپنے خط میں کہا کہ تعلیمی سیشن شروع ہونے کے بعد کسی نئی پالیسی کو اچانک نافذ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ملک بھر کے لاکھوں طلبہ، ہزاروں اسکولوں اور والدین کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

جبل پور کے کلکٹر راگھویندر سنگھ نے بتایا کہ جبل پور کے برگی باندھ میں ایک جہاز کے پلٹنے سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آندھی طوفان کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔ شام کے وقت اچانک چلی تیزآندھی کے سبب پانی میں ڈگمگاکر یہ جہاز ڈوب گیا۔

سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس رام دیو کے خلاف مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے اور مذہب کی بنیاد پر گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کا مقدمہ درج کرے۔

کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہاتھا-پائی سے متعلق لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔

جیل میں بند کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ وہ اس علاقے سے آئے ہیں جہاں آر ایس ایس کو اس کی "نرسری" کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ''میں انہیں ہمیشہ قریب سے جانتا ہوں۔ وہ نہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی آئین پر۔

راہل گاندھی کافی دیر بعد کرتا پاجامہ پہن کر ایوان میں پہنچے تو دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ وہ کیا کپڑے پہنتے ہیں یہ ان کی اپنی صوابدید ہے۔ اس پر تبصرہ کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔

ڈگ وجے سنگھ نے مزید کہا کہ جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو گورنر بھائی مہاویر نے اہلیت نہ ہونے کے باوجود پردیپ جوشی کو جبل پور کی رانی درگاوتی یونیورسٹی میں پروفیسر بنا دیا

سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے ایگزٹ پول کے نتائج کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے ووٹ دیا ہے تو انہیں اکثریت نہیں مل رہی ہے۔

کانتی بم کے جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں دگ وجے سنگھ نے کہا، "اکشے بم نے واقعی ایک بڑا دھوکہ کیا ہے۔ کانگریس نے انہیں ٹکٹ دیا تھا، ان سے یہ توقع نہیں تھی۔"