Bharat Express

Delhi Waqf Board Case

راؤز ایونیو کورٹ نے بعد میں کہا کہ امانت اللہ خان ای ڈی کے سمن پر تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے حالانکہ ای ڈی نے انہیں کئی بار پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ ایم ایل اے کو عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے غیر قانونی طور پر دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادیں کرایہ پر دی ہیں۔

یہ پورا معاملہ وقف کی جائیداد کو فروخت کرنے کا ہے اور اس امانت میں خیانت کا ہے، اسی معاملے میں امانت اللہ خان کو ای ڈی بار بار انہیں سمن جاری کررہی تھی جس پر امانت اللہ خان جواب نہیں دے رہے تھے البتہ جب ای ڈی اس معاملے میں  عدالت کے سامنے شکایت لے کر پہنچی تو عدالت نے کہا کہ امانت خان کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش ہوکر جواب دیں۔

امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ ان پر الزام ہے کہ جب وہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے تو انہوں نے 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا تھا۔