Bharat Express

Delhi Liquor Policy Case

دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار بی آر ایس لیڈر کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا،

کیجریوال کے وکیل ہری ہرن نے کہا کہ کیا ای ڈی یہ تجویز کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ جو شخص بیمار ہے یا جس کی طبی حالت خراب ہے اس کا کوئی علاج نہیں ہوگا؟

دہلی کے وزیراعلیی اروند کیجریوال نے مستقل ضمانت عرضی کے ساتھ ساتھ عبوری ضمانت عرضی بھی داخل کی ہے۔ کیجریوال نے صحت کی بنیاد پرعبوری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

ای ڈی نے اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی میں بے قاعدگیوں کا اہم سازشی قرار دیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں AAP کے کئی دوسرے لیڈر بھی ملوث ہیں۔ وہیں AAP نے ای ڈی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے عبوری ضمانت بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے ان کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ اب انہیں 2 جون کو سرینڈرکرنا ہوگا۔

سی ایم کیجریوال انتخابی مہم کے لیے یکم جون تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ انہوں نے پیر کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں تفتیش کے لیے عبوری ضمانت میں 7 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس پر جسٹس اے ایس اوک کی سربراہی میں بنچ نے فوری طور پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو 21 مارچ کو ای ڈی نے دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’تفتیشی ایجنسیوں کی کارروائی میں مودی کا کوئی کردار نہیں ہے۔‘‘ کرپٹ لوگوں کی یہ سرگرمیاں ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

17 مئی کو سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس دوران عدالت نے انہیں باقاعدہ ضمانت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ اسی حکم کو ایک ملزم ارون رامچندرن پلئی نے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جس پر ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی ہدایت کی تھی۔