Bharat Express DD Free Dish

Delhi Capitals

راجستھان کے ہاتھوں شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز کا نیٹ رن ریٹ کافی نیچے گر گیا ہے اور ٹیم دونوں میچ ہار کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز بڑی شکست کے بعد چھٹے مقام پر ہے۔

اس جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلز نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ ممبئی انڈینز کو سیزن میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مشکل حالات میں عبدالصمد نے مکُل چودھری کے ساتھ 34 رنز اور شہباز احمد کے ساتھ 33 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو قابل احترام اسکور تک پہنچایا۔ عبدالصمد نے 25 گیندوں میں 36 رنز بنائے، جبکہ شہباز احمد 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نافذ ’امپیکٹ پلیئر‘ قانون پر کھل کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصول ذاتی طور پر انہیں پسند نہیں کیونکہ اس سے آل راؤنڈر کھلاڑیوں کے کردار میں نمایاں کمی آتی ہے۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2026 کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ مرحلہ 28 مارچ سے 12 اپریل تک کھیلا جائے گا، جس کے دوران 10 مقامات پر مجموعی طور پر 20 میچ منعقد ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق چونکہ اسی دوران تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 59 رنوں سے ہراکرآئی پی ایل کے پلے آف میں انٹری کی۔ دہلی کیپٹلس پلے آف کی دوڑسے باہرہوگئی۔ ممبئی انڈینس کی جیت کے ہیرومچیل سینٹنراورجسپریت بمراہ رہے۔ دونوں نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

دہلی کیپٹلس کو اچانک اپنا کپتان تبدیل کرنا پڑا۔ اکشرپٹیل ٹیم سے باہرہوگئے ہیں۔ جانئے آخرممبئی کے خلاف کرویا مرو کے مقابلے میں اس ٹیم کو ایسا فیصلہ کیوں لینا پڑا؟

آئی پی ایل 2025 سیزن میں ابھی دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو لیگ اسٹیج کے باقی بچے مقابلوں میں تین اورمیچ کھیلنے ہیں، جس میں انہیں پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لئے تینوں میچ جیتنا ضروری ہے۔ ایسے میں مچیل اسٹارک اورفاف ڈوپلیسس کے واپس نہیں لوٹنے سے ان کی امیدوں کوجھٹکا لگ سکتا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل چیئرمین ارون سنگھ دھومل نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد دھرم شالہ اسٹیڈیم کو بند کردیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنسی مذاق کے دوران کلدیپ یادو رنکو سنگھ کو یکے بعد دیگرے دو تھپڑ جڑ دیے۔ اس حرکت سے رنکو ناراض ہوتے ہوئے کلدیپ یادو کو کچھ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔