Bharat Express

Crime News

بدایوں کی اس درندگی سے ونود کمارکے گھرمیں ماتم کا ماحول ہے۔ بچوں کی ماں سنگیتا کا روروکربرا حال ہے۔  وہ دہاڑیں مارمارکررورہی ہیں۔ وہ تصویریں ہرکوئی نہیں د یکھ سکتا ہے۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں مہلوک کی فیملی سے ملنے پہنچ رہے ہیں اورلوگ تسلی دے رہے ہیں۔

یوپی کے بدایوں میں دو معصوم کے قتل کا الزام لگا ہے۔ اس کے بعد فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ لوگوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اورآگ زنی کی ہے۔ علاقے میں ماحول کشیدہ ہے۔

بلوندر کور کی بہن نے بتایاکہ میری بہن کو چاقو مارنے کے بعد جگپریت نے لدھیانہ میں اپنی ماں کو ویڈیو کال کی اور کہا کہ میں نے اسے ہمیشہ کے لیے نیندسے سلا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جوڑے کے درمیان پیسوں کو لے کر روزانہ جھگڑا ہوتا تھا۔ جگپریت، جو صرف دو ہفتے قبل کینیڈا پہنچا تھا، کام نہیں کر رہا تھا اور بے روزگار تھا۔

سیفئی میڈیکل کالج کی ایک نرسنگ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں پولیس نے اس کے پڑوسی سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی تلاش کے دوران لاش برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تاریخ کو علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرتے ہوئے پولیس نے متاثرہ کو ڈی ڈی اے پارک جاتے ہوئے دیکھا۔

ڈی ایم کے نے حال ہی میں فلم پروڈیوسر اور چنئی ویسٹ کے سب آرگنائزر(این آر آئی ونگ) جعفر صادق کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ڈی ایم کے نے اتوار کو کہا کہ جعفر صادق کو پارٹی کو بدنام کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پارٹی سے  نکالا گیا تھا۔

مظفر نگر کے رہنے والے نمامی گنگا کے پروجیکٹ منیجر ابھینو سنگھل نے 10 مئی 2020 کو لائن بازار پولیس اسٹیشن میں دھننجے اور اس کے ساتھی وکرم کے خلاف اغوا…

پولیس نے کہا کہ خاتون کا خیال تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کر لے گی۔ اسی لیے اس نے وی جے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کام کے لیے چار لوگوں کو رکھا۔ یہی نہیں، وی جے کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے خاتون نے اس کی گاڑی میں ایئر ٹیگ بھی لگا دیا۔

اطلاع ملی کہ امیش یادو اپنے بیٹے راجیش اور بیٹی نیلو کے ساتھ گووند پوری پہنچ گئے اور ان پر بیٹی کو گھر میں رکھنے کا دباؤ ڈالا۔ اس معاملے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا۔

بی ایس ایف پنجاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹویٹر پر معلومات دیتے ہوئے کہا ، "16 فروری 2024 کو بی ایس ایف کے فوجیوں نے سرحد کے قریب ایک پاکستانی شہری کو اس وقت پکڑا جب وہ بین الاقوامی سرحد عبور کر کے ضلع گورداس پور کے گاؤں ٹھاکر پور کے قریب ہندوستانی علاقے میں داخل ہوا۔"